12:45 pm
تحریک طالبان پاکستان  دوبارہ افغانستان سے منظم ہورہی ہے،دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،شیخ رشید

تحریک طالبان پاکستان دوبارہ افغانستان سے منظم ہورہی ہے،دہشت گردوں کو شکست دیں گے ،شیخ رشید

12:45 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری عظیم فوج اور پولیس نے جانوں کے نذرانے دے کرامن قائم کیا ،ناکے ختم کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ،ناکوں پر پولیس اہلکار عوام کوتنگ کرتے تھے ،پارلیمنٹ کے باہر سیاسی قائدین پر حملے کی مذمت کرتا ہوں ۔میڈیا سےمختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہاکہ ہماری عظیم افواج اور ہماری عظیم پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ہمارے لئے امن کی فضاء قائم کی ہے اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر
 
یہ فوج اور پولیس امن وامان کے مسئلے اور ہماری زندگیوں کو آسان بناتی ہیں ،ہماری پولیس اور فوج نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے کل بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پانچ دہشت گردوں کو ہماری افواج نے ہلاک کیے ہیں ۔انشاء اللہ اس صورتحال ہم نکلیں گے اور دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور امن کی فضاء دوبارہ قائم ہو گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ناکے ختم کرنے پرپروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اوران ناکوں پر 280 اہلکار عوام کو تنگ کرتے تھے اور ناکے دوبارہ لگانے کیلئے یہی اہلکار دبائو ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم باقی ناکے بھی ختم کریں گے ۔ ایک اور سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوا برا ہوا ہے لیکن سیاسی قائدین کو بھی چاہیے کہ وہ وہاں پر پریس کانفرنس کریں جہاں سکیورٹی موجود ہو،میں نے آئی جی کو بھی فون کیا کہ سیاسی قائدین کو سکیورٹی مہیا کی جائے ،جو کچھ بھی پارلیمنٹ کے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان دوبارہ افغانستان سے منظم ہو رہی ہے راولپنڈی اوراسلام آباد میں دو پولیس اہلکار شہیں ہوئے ۔

تازہ ترین خبریں