01:17 pm
عدلیہ کے احکامات کونہ ماننااہم ترین حکومتی شخصیت کومہنگاپڑ گیا،وارنٹ گرفتاری جاری

عدلیہ کے احکامات کونہ ماننااہم ترین حکومتی شخصیت کومہنگاپڑ گیا،وارنٹ گرفتاری جاری

01:17 pm

کراچی(روزنامہ اوصاف)سندھ ہائیکورٹ نے مسلسل حکم عدولی کرنے پر وفاقی سیکرٹری خزانہ کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ،ان لینڈریونیوافسرکو 7 سال سےترقی نہ دینےکامعاملہ کی سماعت ہوئی تاہم سیکرٹری خزانہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ 15 دسمبر 2020 سےوضاحت طلب کی جارہی ہے،گزشتہ تنبیہ کےبعدسیکریٹری خزانہ نےجواب جمع نہیں کرایا۔عدالت نے مسلسل حکم عدولی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری
خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ اسلام آباد کے متعلقہ ایس ایچ او کو عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبریں