01:19 pm
 شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شخص کی نعرے بازی

شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شخص کی نعرے بازی

01:19 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شخص کی نعرے بازی ،گفتگو میں خلل ڈالے جانے پر شیخ رشید ڈسٹرب ہو گئے اورجنوبی وزیرستان کو ’’سائوتھ افریقہ‘‘ کہہ دیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تو اس دوران ایک شخص نے نعرے بازی شروع کردی اور کہا کہ ’’شیخ رشید صاحب ہم پر بڑا ظلم ہورہا ہے ‘‘ جس پر پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی تاہم شیخ رشید نے
پولیس اہلکاروں کو منع کردیا اور کہا کہ اسے بولنے دیں ۔ میرے پاس وقت بہت کم ہے اور میں نے جنازہ میں شرکت کرنی ہے ۔نعرے بازی کے دوران شیخ رشید شدید ڈسٹرب ہوئے اور جنوبی وزیرستان کو ’’سائوتھ افریقہ‘‘ کہہ دیا ۔انہوں نےکہاکہ کل بھی ہماری عظیم افواج نے ’’سائوتھ افریقہ‘‘ میں (جنوبی وزیرستان) میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ ہماری عظیم افواج اور ہماری عظیم پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ہمارے لئے امن کی فضاء قائم کی ہے
اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر یہ فوج اور پولیس امن وامان کے مسئلے اور ہماری زندگیوں کو آسان بناتی ہیں ،ہماری پولیس اور فوج نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے کل بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پانچ دہشت گردوں کو ہماری افواج نے ہلاک کیے ہیں ۔انشاء اللہ اس صورتحال ہم نکلیں گے اور دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور امن کی فضاء دوبارہ قائم ہو گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ناکے ختم کرنے پرپروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اوران ناکوں پر 280 اہلکار عوام کو تنگ کرتے تھے اور ناکے دوبارہ لگانے کیلئے یہی اہلکار دبائو ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم باقی ناکے بھی ختم کریں گے ۔ ایک اور سوال پر وفاقی
وزیر داخلہ نے کہاکہ جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوا برا ہوا ہے لیکن سیاسی قائدین کو بھی چاہیے کہ وہ وہاں پر پریس کانفرنس کریں جہاں سکیورٹی موجود ہو،میں نے آئی جی کو بھی فون کیا کہ سیاسی قائدین کو سکیورٹی مہیا کی جائے ،جو کچھ بھی پارلیمنٹ کے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں ۔

تازہ ترین خبریں