02:21 pm
اپوزیشن کی رہی سہی ’’کثر ‘‘ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں نکال دیں گے ، فواد چوہدری

اپوزیشن کی رہی سہی ’’کثر ‘‘ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں نکال دیں گے ، فواد چوہدری

02:21 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)’’وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ سے اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہوگئی مزیدکثرچیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پوری کردیں گے ‘‘ یہ بات وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی ۔فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پر 178 ممبران اسمبلی کے بھرپور اعتماد کے بعد اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہو گئی ہے،رہی سہی کثر سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں پوری ہو جائیگی۔ میڈیا مایوس سیاستدانوں کی بیان بازی سے نکلے
 
اور کرونا پر توجہ دے جہاں ایک نئی لہر ہمارے لئے چیلنج بن رہی ہے، سیاست کر لیں گےاس بلاکو سنجیدہ لیں۔

تازہ ترین خبریں