02:27 pm
غریب او رمستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

غریب او رمستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

02:27 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب او رمستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے ،حکومت ہرسطح پر مستحق افراد کی مدد کیلئے کوشاں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع اور "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے۔ حکومت انفرادی اور اداروں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمان کا اہم اجلاس آج شام کوطلب کرلیا اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کو اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں اعتماد کے ووٹ اور سینیٹ الیکشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیں گے جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں