02:45 pm
پنجاب میں انٹری سے پہلے بلاول بھٹو کی گرفتاری ۔۔ کس کیس میں جیل جانےوالے ہیں ؟ایسی پیشگوئی کہ جیالوں کے ہوش اڑ گئے۔۔

پنجاب میں انٹری سے پہلے بلاول بھٹو کی گرفتاری ۔۔ کس کیس میں جیل جانےوالے ہیں ؟ایسی پیشگوئی کہ جیالوں کے ہوش اڑ گئے۔۔

02:45 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے جیل جانے کی پیشگوئی کر دی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو پنجاب میں کوئی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اُنہیں سندھ میں ترقی کر کے دکھانا ہو گی۔جب بلاول بھٹو سندھ میں کچھ کر کے دکھائیں گے تو پھر پنجاب کے لوگ بھی دیکھیں گے،آپ نے سندھ کو تو دبا دیا ہے،سندھ پنجاب سے تیس چالیس سال پیچھے ہے۔کیا لوگوں کو معلوم نہیں ہے
کہ سندھ میں کیا حالات ہیں،سندھ کے بارے میں تو یہ خبر آتی ہے کہ وہاں سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور سندھ سالوں قبل جیسا ہو گیا ہے۔کیا یہ لوگ پنجاب میں آکر کہیں گے کہ ہم پنجاب میں ترقی کریں گے،یہ کس قسم کا لڑکا ہے اور کس قسم کے دعوے کرتا ہے،ان لوگوں کو سیاست کا کیا پتہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کو بھی پہلے جیل جانا ہے۔۔خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں خاصے متحرک ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری
شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں