05:33 pm
 اسلام عورت کو بہترین معاشی و معاشرتی اسٹیٹس دیتا ہے، لیکن بدقسمتی سے جہالت کی وجہ سے خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے۔نصراللہ رندھاوا

اسلام عورت کو بہترین معاشی و معاشرتی اسٹیٹس دیتا ہے، لیکن بدقسمتی سے جہالت کی وجہ سے خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے۔نصراللہ رندھاوا

05:33 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصر اللہ رندھاوہ نے کہا ہے کہ اسلام عورت کو بہترین معاشی و معاشرتی اسٹیٹس دیتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جہالت کی وجہ سے خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے۔ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اس جہالت کا خاتمہ کر کے عورت کے جائز حقوق یقینی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ وہ پیر کے روز حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دفتر جماعت اسلامی واقع میلوڈی اسلام آباد کے سامنے منعقدہ ”خواتین واک“ سے خطاب کر رہے تھے۔ واک میں حلقہ خواتین کی عہدے داروں سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ نصر اللہ رندھاوہ کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو وراثت میں حصہ دیا، ایک بلند مقام عطا فرمایا۔ محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نظام
حکومت میں خواتین سے مشاورت بھی ہوتی تھی اور نظام حکومت میں خواتین شریک ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے دجالی نظام کا پہلا وار عورت اورہمارے خاندانی نظام پر ہے۔ عورت نے ہمارے خاندانی نظام کو سنبھال رکھا ہے اور اسے ایک مقام عطا کیا ہے۔ پاکستان کی 52فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور اس تناسب سے تعلیم کے خاطر خواہ ادارے موجود نہیں ہیں، لہٰذا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کی تعلیم کا آئینی وعدہ پورا کرے۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکینہ شاہد کا کہنا تھا کہ ایک مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد اسی وقت ڈالی جا سکتی ہے جب خاندان کی اکائی مضبوط اور مستحکم بنائی جائے اور اس کے لیے خواتین کو معاشی اور معاشرتی تحفظ فراہم کرنا بنیادی شرط ہے۔انہوں نے کہا کہ نکاح ایک معاہدے کا نام ہے جس میں کوئی کسی کا محکوم نہیں بنتا، بلکہ دونوں فریق مشترکہ کوششوں کے ذریعے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہیں اور یوں ایک خاندان کی تشکیل کرتے ہیں جو معاشرے کی ایک بنیادی اکائی ہے۔ خاندان کی اکائی اسی وقت مضبوط ہو گی جب خاندان کے بنیادی اجزا، یعنی مرد اور عورت تقویٰ اختیار کریں۔ سابق ایم این اے اور نگران شعبہ تعلقات عامہ عائشہ سید نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو قوام بنایا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مرد کو مطلق فضیلت حاصل ہے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ فطرت نے مرد کو ہی یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ سربراہی کر سکتا ہے۔ معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے مرد و عورت دونوں کی شراکت یکساں ہے۔ دل و دماغ، عقل و جذبات اور خواہشات و بشری ضروریات کے اعتبار سے دونوں برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صالح معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ مردوں کی طرح خواتین کو بھی اپنی فطری صلاحیت اور استعداد کے مطابق زیادہ سے زیادہ ترقی کا موقع فراہم کیا جائے۔سابق ایم این اے بلقیس سیف کا کہنا تھا کہ اسلام اور مغرب کی خاندان کی بنیادی تعریف میں اختلاف ہے۔ مغربی معاشرے میں شادی دو افراد کے مابین معاہدے کا نام ہے، جبکہ اسلام میں نکاح دو افراد کے رشتے کی بجائے دو خاندانوں کے باہم جڑنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں خواتین اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں تو اس کی وجہ معاشرے میں رائج وہ ظلم ہے جس نے خواتین کو ان حقوق سے محروم کر رکھا ہے جو اسے اسلام کا آفاقی نظام عطا کرتا ہے۔ نائب ناظمہ شمالی پنجاب نذہت بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا خواتین کے حقوق کی فراہمی اور ان کی ترقی، صحت اور تفریح اتنی ہی ضروری ہے جتنی یہ چیزیں مردوں کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بے یہ چیز باقاعدہ ایجنڈے کے تحت اپنے منشور میں شامل کی ہے کہ جماعت خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے خواتین یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لائے گی، خواتین کے لیے صحت کی الگ سہولیات، کھیلوں کے میدان، جم وغیرہ بنائے جائیں گے تاکہ وہ باپردہ ماحول میں آزادی سے اپنی تعلیم و تفریح کی ضروریات پوری کر سکیں۔ ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ اسلام عورت کو پابند نہیں کرتا، بلکہ اس کے لیے دائرہ کار متعین کرتا ہے جس میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ہی اس کی بھلائی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عورت اور مرد کے حقوق میں جو لکیر کھینچی ہے، اگر مردو خواتین اسے کافی سمجھیں تو آزادی نسواں کے لیے نعرے بازی کی ضروری ہی باقی نہ رہے۔ اس موقعے پر ہم آپ سب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ سب جماعت اسلامی کی اسلامی نظام کی جدو جہد میں اس کا ساتھ دیں تاکہ ایک ایسا معاشرہ وجود میں آئے جہاں ریاست مظلوم کا ساتھ دے نہ کہ ظالم کے ہاتھ مضبوط کرے

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر