09:22 pm
معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

09:22 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سی پی ڈی آئی نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے اشتراک سے " معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ " کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کے پینلسٹس میں ظہور احمد بلیدی ، وزیر خزانہ ، بلوچستان ، مختار احمد علی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، سنٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشیٹیوز (سی پی ڈی آئی) ، محترمہ صدف خان ڈائریکٹر پروگرامز ، (ایم ایم ایف ڈی)، فواد ملک، انفارمیشن کمشنر، پاکستان انفارمیشن کمیشن، زاہد عبداللہ، انفارمیشن کمشنر پاکستان انفارمیشن کمیشن، اور محترمہ تنزیلہ مظہر ، صحافی شامل تھے۔ سیمینار میں ، صحافیوں،
پبلک انفارمیشن آفیسرز، وکلاء اور سول سوسائٹی تنظیموں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر بجٹ سٹڈی سنٹر ، سی پی ڈی آئی ، عامر اعجاز نے اس موقع پر کہا ، معلومات تک رسائی کا حق شفافیت اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید  کہاکہ آر ٹی آئی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ آر ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق کا  سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر "معلومات تک رسائی کے قانون کے نفاذ کا تجزیہ " کے نام سے ایک تحقیقاتی مقالہ جو حال ہی میں یورپی یونین کے مالی معاونت سے جاری پراجیکٹ ، سول سوسائٹی برائے آزاد میڈیا اور اظہار رائے  کے تحت سی پی ڈی آئی نے مکمل کیا تھا   ۔ مقالے کے حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ اب بھی تقریبا تمام وزارتوں میں رازداری کا کلچر غالب ہے کیونکہ اس مقصد کے لئے بھیجی گئی بیشتر معلومات تک رسائی کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں آیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے پی آئی سی کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جیسے فنڈز کی کمی ، انفارمیشن کمشنرز کی تقرری میں تاخیر ، حکومت کی جانب سےانتظامی تعاون کا فقدان ، ورکنگ رولز کو حتمی شکل دینے میں تاخیر اور اس کے نتیجے میں عملے کی کمی۔ نیز عوامی اداروں کے زیرانتظام معلومات کی فراہمی میں مزاحمت پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ظہور بلیدی ، وزیر خزانہ ، بلوچستان نے کہا کہ ہم نے آر ٹی آئی کے دائرے میں بلوچستان کو باقی صوبوں کے برابر لانے کے لئے سخت جدوجہد کی ہے کیونکہ بلوچستان اسمبلی نے  ، زیادہ قوی اور شہریوں کےلئے مفید ، بلوچستان رائٹ  ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کی منظوری    یکم فروری 2021  کو دےدی ہے۔ صوبے میں برسر اقتدار  حکومت نظام حکمرانی میں  شفافیت پر یقین رکھتی ہے جو ایک مضبوط اور ترقی پسند آر ٹی آئی قانون کے بغیر ناممکن ہے ، وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان اسمبلی نے پرانا  قانون منسوخ کر کے نیا اور موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 متعارف کرایا تا کہ شہریوں کو معلومات کی بروقت رسائی ممکن بنائی جا سکے۔    مختار احمد علی نے کہا کہ وفاق میں رائج معلومات تک رسائی کےقانون میں بہت سی کمیاں ہیں اور اس قانون کو صوبائی اور بین الاقوامی سطح پر رائج معلومات تک رسائی کے قوانین کے مساوی لانے کے لئے سفارشات بھی پیش کی جا چکی ہیں۔  لیکن  موجودہ شقوں کے   نفاذ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ جمہوری تقاضوں کے منافی ہے ۔ اس قانون میں بہتری لانے کے لئے سول سوسائٹی کو قانون ساز اداروں  کے ساتھ مشاورت اور مسلسل اشترک  کی ضرورت ہے۔صدف خان نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ کس طرح کرونا نے صحافیوں کی اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حق کو متاثر کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات میں قابل بھروسہ اور مستند معلومات تک رسائی انتہائی ضروری ہے۔ اگر صحافیوں کو بھی مستند اور مصدقہ معلومات تک رسائی حاصل نہیں تو عام شہری کو کیسے  حاصل ہو سکتی ہے؟کانفرنس کے دوران انفارمیشن کمشنرز اور سول سوسائٹی  ممبران نے پاکستان میں شفاف اور موثر معلومات تک رسائی کے قوانین  کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات تک رسائی حاصل ہو ۔رضا گردیزی نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ سندھ نے معلومات تک رسائی کا بہت اچھا قانون نافذ بنایا ہے لیکن اس کے نفاذ میں ابھی بھی مسائل درپیش ہیں۔ قانون نافذ کرنے کے 4 سال بعد بھی سندھ انفارمیشن کمیشن ابھی تک غیر فعال ہے ، ہم سی ایس اوز اسے فعال بنانے کے لئے عدالت بھی گئے ۔  معلومات  کی طلب اور رسد کے دونوں پہلوؤں میں فرق موجود ہے کیونکہ شہری معلومات تک رسائی کے حق کے استعمال سے بے خبر ہیں۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنر جناب فواد ملک نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ کمیشن کو  ابتدائی مرحلے میں ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب صورتحال  بہتر ہوتی جارہی ہے۔ آر ٹی آئی سے متعلق آگاہی سیشن وقت کی ضرورت ہے ۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کے وفاقی انفارمیشن کمشنر زاہد عبد اللہ نے کہا کہ کمیشن ہر ہفتے میں 4 دن مقدمات کی سماعت کرتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد چیلنج ہے اور اس کے ساتھ ہی کمیشن کو دیگر مسائل بھی درپیش ہیں۔ پی آئی او کو مستقل طور پر معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے اور وہ قانون کے مطابق کمیشن کے احکامات کی تکمیل کرتے ہیں۔سوال جواب کے سیشن کے دوران ، شرکاء کو شہریوں تک معلومات تک رسائی کے حق کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ حکومت کے آئندہ اقدامات  کے حوالے سے  بھی شرکاء کو اگاہ کیا۔  سی پی ڈی آئی  : سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز (سی پی ڈی آئی) ایک آزاد ، غیرجانبدار اور غیر منافع بخش رجسٹرڈ سول سوسائٹی تنظیم ہے جو پاکستان میں ترقی اور امن کے امور پر کام کررہی ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا