09:48 am
پاکستان:بپھرے کورونا وائرس نے54افراد کی جان لے لی

پاکستان:بپھرے کورونا وائرس نے54افراد کی جان لے لی

09:48 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان میں کورونا وائرس پھر بپھر گیا ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1353افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار453 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار349 ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں
جہاں 5 ہزار 600 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار436، خیبر پختونخوا 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 313 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار976، خیبر پختونخوا 74 ہزار 167، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار966، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار644، بلوچستان 19 ہزار121، آزاد کشمیر 10 ہزار 626 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں