10:08 am
احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

10:08 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزموں کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے،وکیل ملزم نے کہاکہ آج بھی ہڑتال ہے عدالت سماعت ملتوی کرے ۔جج اعظم خان نے کہاکہ ایسے نہ کریں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں وکلا مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ ہڑتال کرناچاہتے ہیں یا نہیں ،اگرجرح نہیں کرنی تو ہم الگے گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں ۔وکیل ملزم نے کہاکہ ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ ہڑتال کے باعث سماعت نہ کی جائے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بیرسٹر ظفر اللہ بھی آج عدالت میں موجود نہیں ہیں،جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیا نیب وکلا بھی ہڑتال پر ہیں،نیب پراسیکیوٹرز نے کہا کہ نہیں ہم تیار ہیں ۔

عدالت آمد کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کے راستے پر چلنے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، قومی اسمبلی یا پنجاب میں عدم اعتماد اقتدار نہیں، ملک کی خاطر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین و قانون میں جگہ نہیں، عمران خان نے تقریر کے دوران اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، وزیراعظم کی تقریر پر سپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے، عمران خان کا اپنا وزیر خزانہ ایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھا گیا، وزیر خزانہ کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرچکی، بلوچستان 70 کروڑ، سندھ میں 35 کروڑ دیئے گئے، ارکان اسمبلی سے 50، 50 کروڑ فنڈز کا وعدہ رشوت نہیں تو کیا ہے ؟ وزیراعظم کو اداروں نے اعتماد کا ووٹ لے کر دیا۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ