12:25 pm
بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

12:25 pm


لاہور(ویب ڈیسک )کمسن بچی نے پیپر میں نواز شریف کو وزیراعظم لکھا تو ٹیچر نے نمبر کاٹ لیا، دیکھئے بچی نے ٹیچر کو کیا کہا؟ اور جب مریم نواز کو بتا دیا تو ان کا کیا ری ایکشن تھا؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو 
ری ٹویٹ کی جس میں وہ کمسن بچی کے ساتھ مکالمہ کر رہی ہیں۔بچی مریم نواز کو بتاتی ہے کہ اس کے پیپر میں سوال پوچھا گیا کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے؟ جس کے جواب میں اس نے لکھا میاں محمد نواز شریف اس پر ٹیچر نے اس کا ایک نمبر کاٹ لیا۔بچی نے مریم نواز کو بتایا کہ اس نے اپنی ٹیچر سے کہا کہ آپ بےشک میرا نمبر کاٹ لیں لیکن ہمارے ملک کا وزیراعظم صرف نواز شریف ہی ہے۔کمسن بچی کی اس نادانی اور نوازشریف سے والہانہ محبت پر مریم نواز نے حیرانی سے پوچھا کہ آپ نے نوازشریف کا نام لکھ کر اپنا نمبر کٹوا لیا؟ بچی نے کہا ہمارے ملک کا وزیراعظم ایک ہی ہے نواز شریف۔مریم نواز نے بچی سے کہا کہ بہت جلد آپ کی یہ بات بالکل سچ ہو گی اور نوازشریف ہی دوبارہ وزیراعظم بھی بنیں گے۔

تازہ ترین خبریں