12:35 pm
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

12:35 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ۔،ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس پنجاب کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کوملاقات کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے ،ملاقات میں صوبے کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی
 
۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پی ڈی ایم جماعتوں کی حکومت مخالف جاری تحریک ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن ،صوبے میں تعمیروترقی کے حوالے سے جاری میگاپراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اتحادی جماعتوں سے روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی ۔

تازہ ترین خبریں