12:40 pm
مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

12:40 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے، مریم نواز اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹس میں کیا ۔ شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں، وزیراعظم قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے،
موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں، عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے، اپوزیشن پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔

تازہ ترین خبریں