01:27 pm
الیکشن کمیشن کے بعد تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی

الیکشن کمیشن کے بعد تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی

01:27 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی غیر آئینی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے وکیل عامر عزیز انصاری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات سے دو روز قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظرعام پر آئی۔
 
علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔متن میں شامل ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے شفاف الیکشن کرانا اسی کی آئینی زمہ داری ہے۔ علی حیدر گیلانی نے دو مارچ کو پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی ایم این اے سے ملاقات کا اعتراف کیا۔مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ ہی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کس قانون کے تحت منظور کئے۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن لڑنا غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔یوسف رضا گیلانی کے نوٹیفیکیشن کو معطل یا جاری ہونے سے روکا جائے۔یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبریں