03:10 pm
پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین سینٹ اورڈپٹی چیئرمین کون گا؟نام سامنے آگئے

پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین سینٹ اورڈپٹی چیئرمین کون گا؟نام سامنے آگئے

03:10 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) خصوصی کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور قائد حزب اختلاف کیلئے جماعتوں کی سلیکشن کرلی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اورقائد حزب اختلاف کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست جے یو آئی جبکہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ ن لیگ کے حصے میں آگئی ہے۔ خصوصی کمیٹی کے فیصلوں سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن حتمی اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبریں