04:23 pm
نواز اورزرداری کاطریقہ واردات کیاہے؟وزیراعظم نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

نواز اورزرداری کاطریقہ واردات کیاہے؟وزیراعظم نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

04:23 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر سال غریب ممالک سے ایک ہزار ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، غریب ملکوں کے نواز شریف اور زرداری چوری کا پیسہ باہر بھیجتے ہیں، کرپشن کے پیسے سے لوگ خریدے جاتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں جو تماشا لگا سب نے دیکھا۔وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب کے سامنے اقوام متحدہ کی رپورٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو غریب اور ترقی پذیر ممالک سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہوا ہے۔ ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بجھوا دیا جاتا ہے جبکہ بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پرکرپشن ہوتی ہے اور یہ کرپشن ملک میں اخلاقیات کو تباہ کر دیتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے اور جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی۔ ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی
اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری جیسے لوگ ملک سے پیسے چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں جبکہ آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جو تماشا چلا سب نے دیکھا، کھلے عام پیسہ چلا ہے جب اسے قوم قبول کرلیتی ہے تو سب سے بڑی تباہی اس وقت آتی ہے۔ تاہم شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین متعارف کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک آدمی کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے اور اس کی چالاکی، ذہانت اور سیاسی بصیرت کی بات کی جاتی ہے یعنی سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بدعنوانی قابل قبول کروادی جاتی ہے جس سے قوم کی اخلاقیات کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی ملک کی اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو وہ ملک انصاف نہیں کرسکتا، جس قوم میں اخلاقی قدر نہیں ہوتی پھر وہاں طاقتور کے لیے ایک قانون آجاتا ہے اور کمزور کے دوسرا قانون ہوتا ہے۔اسی طرح طاقتور کو این آر اوز دے دیتے اور ڈیل کرتے ہیں جبکہ صرف غریب لوگ جیلوں میں جاتے ہیں، یوں حقیقتاً ایک قوم اس وقت تباہ ہوجاتی ہے جب اس میں انصاف کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم ہے کہ تم سے پہلے کی اقوام اسی لیے تباہ ہوئیں کہ وہاں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو پیسہ غریب ممالک سے باہر جاتا ہے یہ جاتا ہی اس لیے ہے کہ تمام چیکس اینڈ بیلنسز ختم کردیے جاتے ہیں، قوم کی اخلاقی قدر ختم کردی جاتی ہے، جس کے بعد طاقتور کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے ساتھ سمجھوتے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان تباہ ہوگئے تھے لیکن وہ پھر سے اٹھ کھڑے ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم