05:10 pm
اپوزیشن کے پاس اخلاقی قوت نہیں انکی طاقت پیسہ ہے ۔ شبلی فراز

اپوزیشن کے پاس اخلاقی قوت نہیں انکی طاقت پیسہ ہے ۔ شبلی فراز

05:10 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو گیلانی کے بیٹے نے کیا اگر احمد فراز کے بیٹے نے کیا ہوتاتو اسے گھر سے عاق کردیا جاتا،پی ڈی ایم ایک دن کہتی ہے کہ ایجنسی ہمارے ساتھ ہیں اور جب ہار جائیں تو بات سے مکر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان پنجاب حکومت کے حوالے سے مخالفت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں امید کرتا ہوں کہ صادق سنجرانی سینٹ چیرمین کے الیکش جیت جائیں گےووٹ تو ہم اپنے مخالفین
سے بھی مانگیں گے اور ہم سے کافی لاگ رابطے میں بھی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اخلاقی قوت نہیں انکی طاقت پیسہ ہے۔ آج دو ہفتے کے بعد ہماری کابینہ کا اجلاس ہواپہلا ایجنڈا اسلام آباد میٹرو کا تھاجو اداراتی مسائل کی وجہ سے رکا ہوا تھاوزیر اعظم صاحب نے جلد تعمیر کی ہدایت کی وفاقی کابینہ نے سٹیٹ بنک ترمیمی بل دوہزار اکیس کی منظوری دی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے سٹیٹ بنک کو مزید اختیارات دیے ہیں کہ آزادانہ کام کر سکےماضی میں سٹیٹ بنک پر سیاسی اثرورسوخ استعمال کیا جاتا تھانوٹ چھاپے جاتے تھے۔

تازہ ترین خبریں