07:33 pm
تھرپارکر میں تعلیم کی ناقص صورتحال، ڈاکٹر رمیش کمار کی چیف سکریٹری سندھ سے ملاقات، عوام کے بہترین مفاد میں ضروری کارروائی کرنے کی درخواست

تھرپارکر میں تعلیم کی ناقص صورتحال، ڈاکٹر رمیش کمار کی چیف سکریٹری سندھ سے ملاقات، عوام کے بہترین مفاد میں ضروری کارروائی کرنے کی درخواست

07:33 pm

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے تھرپارکر میں تعلیم کی ناقص صورتحال کی جانب سندھ حکومت کی توجہ دلائی ہے۔اس سلسلے میں چیف سکریٹری سندھ کو جمع کروائے گئے خط میں ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے حکام سے تھر کے عوام کے بہترین مفاد میں ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے تھرپارکر میں صحت کی صورتحال بھی بہت ابتر تھی، تاہم میری اپیل پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے جسٹس امیر ہانی کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا جس کے نتیجے میں مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ
آج تھرپارکر میں سرکاری اسپتالوں کی حالت بہت اطمینان بخش ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مثبت کردار کی وجہ سے آج تھرپارکرمیں قابل ڈاکٹر مریضوں کے علاج کے لئے ہر وقت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کافی امید ہے کہ چیف سکریٹری میری درخواست پر کارروائی کریں گے اور تھرپارکر ضلع میں تعلیم کے فروغ کے لئے مناسب اقدامات اور ہدایات جاری کریں گے۔ ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کہنا تھا کہ اقرباء پروری کی وجہ سے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے عناصر تعلیم کے شعبے کی بگڑتی ہوئی حالت کے ذمہ دار ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے تاکہ مستحق اور قابل افراد ہر میدان میں آگے آئیں۔ ڈاکٹر رمیش وناکوانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تھرپارکر ضلع، جو 1.6 ملین آبادی پر مشتمل ہے، جغرافیائی اعتبار سے سندھ کے سب سے زیادہ صحرائی علاقے میں پھیلا ہوا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی صحرائی آبادی کے 90 فیصد لوگ غربت کا شکار ہیں اور بنیادی ضروریات زندگی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تھرپارکر ضلع میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال بھی گھمبیر ہے اور سرکاری ترجیحات میں سب سے نچلی سطح پر ہے۔ تھرپارکر میں حکومت سندھ کے بیشتر  سرکاری گرلز اسکول بند ہیں اور لڑکے کے اسکولوں کے مقابلے میں ان کی تعدادبہت کم ہے۔  ڈاکٹررمیش کمار کا چیف سکریٹری سندھ کو اپنے لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ آپ تھرپارکر میں تعلیم کے شعبے کی ابتر حالت کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں گے اور اس کے  مناسب حل کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی