07:59 pm
سینیٹ کا سینیٹر رحمان ملک کی بہترین کارکردگی پر زبردست الفاظ میں تعریف۔

سینیٹ کا سینیٹر رحمان ملک کی بہترین کارکردگی پر زبردست الفاظ میں تعریف۔

07:59 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے منگل کے روز اپنے اجلاس میں چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ و سابق وفاقی وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ملک، پارلیمنٹ اور عوام کی بے مثال خدمات کی زبردست تعریف کی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اہم قانون سازی کرنے، عوامی معاملات حل کرنے اور دیگر اہم امور سرانجام دینے پر بہترین کمیٹی قرار دی گئی ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے بہت سارے انتہائی اہم امور انجام دیئے جن میں زینب قتل کیس اور عوامی اہمیت دیگر دلچسپی کے دیگر امور شامل ہیں۔کمیٹی کو زیادہ سے زیادہ عوامی درخواستیں موصول ہوئیں اور قانون کے پیرامیٹرز کے تحت درخواست گزاروں کو
جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی۔  انسانی حقوق کی پامالی ، بدعنوانی ، دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت متعدد واقعات پر سینیٹر رحمان ملک نے بطور چئیرمین داخلہ کمیٹی کے از خود نوٹس لئے۔ مسئلہ کشمیر ہمیشہ کمیٹی کے ایجنڈے میں سرفہرست رہا اور ہر اجلاس میں بھارتی افواج کی بربریت کی مذمت کی گئی ، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کرفیو کے دن کو انسانی تاریخ میں ’’ سیاہ دن ‘‘ کے طور پر  منائے گئے۔ اس کے علاوہ انسانیت کے خلاف جرائم پر مودی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں لے جانا ہمیشہ سنیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا مطالبہ رہا اور پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے خارج کرنے کے لئے بھرپور آواز اٹھاتے رہے۔ کشمیر سے متعلق متعدد مزمتی قراردادیں کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینیٹ مسٹر صادق سنجرانی اور ایوان بالا کے اراکین کا تعریف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی فلاح و بہبود اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لئے کام کرتے رہیں گے اور ہر فورم پر کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عوامی انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل ریفارمز کے توسط سے ، قانون میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے وہ قانونی اصلاحات میں حصہ ڈالیں گے جس کی شناخت انھوں نے بطور سینیٹر اور وزیرِداخلہ کی ہیں، انہوں نے اپنی کمیٹی کے ممبران کی مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کمیٹی کے سیکرٹری تنویر احمد اور دیگر عملے کی لگن کے لئے شکریہ ادا کیا اور انتھک محنت کرنے پر تعریف کی۔

تازہ ترین خبریں

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر