11:37 am
فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا الیکشن کمیشن نے سینیٹر شپ کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدا مسترد کردی

فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا الیکشن کمیشن نے سینیٹر شپ کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدا مسترد کردی

11:37 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ کیس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ لیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار جہانگیر جدون نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا بادی النظر میں فیصل واووڈا کا بیان حلفی جھوٹا ہے،  فیصل واووڈا ہائی کورٹ میں بھی وکیل تبدیل کرتے رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے انکے 2018 عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سوالات کئے۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہا کہ کیا کاغذات نامزدگی خود فیصل واڈا نے بھرا،جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ میں عام آدمی ہوں مجھے قانون کا نہیں پتہ نہیں۔یہ ایک سیاسی کیس ہے جو میرے مخالف وکیل نے باتیں کیں وہ بے بنیاد ہیں۔جس پر ممبر الیکشن کمیشن کے پی نے کہا آپ ہمارے سوالات کے جوابات دیں۔کیا آپ نے کاغذات نامزدگی فارم خود نہیں بھرا تھا یا آپ سوالات کے جوابات نہیں دینا چاہتے۔ فیصل واوڈا نے کہا میری کیس کے حوالہ سے بالکل تیاری نہیں، آج جواب نہیں دے سکتا۔ اگر آئندہ بلائیں گے تو حاضر ہوکر جواب دے دونگا۔پی ٹی آئی ہنما نے مزید کہا کہ میں اتنا قانونی زبان کو نہیں جانتا، آج آکر تھوڑا قانونی زبان کا علم ہوا۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ فیصل واڈا آپ ایسی بات نہ کریں آپ رکن پارلیمنٹ ہیں۔فیصل واڈا نے کہا اگلی تاریخ دیدیں مکمل جواب دینگے،کیا آپ اگلی سماعت پر آئیں گے؟ ممبر ارشاد قیصر کے استفسار پر فیصل واوڈا نے کہا آپ سو بار بلائیں میں آؤں گا۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے تحریری جواب مانگ لیا اور سینیٹر شپ کا نوٹیفیکشن روکنے کی استدا مسترد کردی۔سینئیر قانون دان رشید اے رضوی کی فیصل واڈا کے خلاف کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ فیصل واڈا خود تحریری طور پربیان حلفی کے ساتھ جواب جمع کرائیں۔ بعدازاں کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے میرا نوٹیفکیشن روکنے کی استدا مسترد کر دی ہے۔جو اللہ کو منظور ہو گا وہی کیس میں ہونا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی