01:56 pm
اے ٹی ایم مشینوں سے رسید لینے والوں کیلئے بری خبر

اے ٹی ایم مشینوں سے رسید لینے والوں کیلئے بری خبر

01:56 pm

کراچی (ویب ڈیسک )اے ٹی ایم مشینوں کو استعمال کرکے رسید لینے والے صارفین کیلئے بری خبرسامنے آگئی ہے،اب ان رسیدوں کے چارجز بھی دینا ہوں گے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے قومی بینکوں نے اے ٹی ایم مشین کی رسید پر چارجز وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ذرائع نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت یکم مارچ سے اے ٹی ایم مشینوں کی رسید پر ڈھائی روپے فی رسید چارجز وصول کیے جارہے
ہیں۔بینک کے مطابق بینک صارفین کو ہر ٹرانزیکشن کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی ہے اس کے باوجود اگر کوئی صارف رسید لینا چاہتا ہے تواسے اس کیلئے ڈھائی روپے چارجز دینا ہوں گےنیشنل بینک آف پاکستان کے صارفین نے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشن کی اطلاع تو بذریعہ ایس ایم ایس مل جاتی ہے مگر بیلنس انکوائری کیلئے رسید نکالنا ناگزیر ہے۔صارفین کے مطابق نجی بینکوں کے اکاؤنٹس میں یہ سہولت موجود ہے کہ وہ رقم نکالنے کی اطلاع کے میسج میں اکاؤنٹ کا بقیہ بیلنس بھی بتاتے ہیں، نیشنل بینک صارفین کو کیش نکالنے کی صورت میں بھیجے گئے میسج میں بقیہ بیلنس کا بھی بتائے گا۔یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ چند بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشن کی رسید میں صر ف اور صرف اس ٹرانزیکشن کی معلومات موجود ہوتی ہیں ، جبکہ اگر بیلنس معلوم کرنا ہو تو اس کیلئے الگ سے رسید لینا پڑتی ہے جس سے صارفین کو دو بار چارجز پڑنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ