02:08 pm
عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش کے پیچھے کس اہم حکومتی  اتحادی کا ہاتھ نکل آیا

عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش کے پیچھے کس اہم حکومتی اتحادی کا ہاتھ نکل آیا

02:08 pm


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش پرویز خٹک نے نہیں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی ‏نے کی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے حمایت حاصل کرنے تمام سیاسی ‏جماعتیں ایک دوسرے کے پاس جارہی ہیں ، اسی ضمن میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے بھی جمعیت علماء اسلام ف 
کے رہنماء عبدالغفور حیدری کو پیشکش بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے کی گئی کیوں کہ چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار کا تعلق بی اے پی سے ہی ہے۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اورفضل الرحمان ‏قومی مجرم ہیں کیوں کہ پی ڈی ایم اقتدارکی کی جنگ لڑ رہی ہے ، اسی لیے اپوزیشن نے خرید و فروخت ‏کرنے کے لیےاوپن ووٹنگ کی مخالفت کی حالاں کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت میں اوپن ووٹنگ ‏کا کہا تھا اور اب پیپلزپارٹی والے اپنی لیڈر بینظیرکے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کر دی ، حکومتی رہنما پرویز خٹک نے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفوری حیدری سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفوری حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہماری ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بن جائیں۔جب کہ مولانا عبدالغفوری حیدری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے ، مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا، صادق سنجرانی ہمارت چئیرمین ہیں ان سے ،لاقاتن ہوتی ہے ہے ، کچھ نہیں کہہ سکتا کہ 12مارچ کو چئیرمین سینیٹ کون ہو گا۔ دوسری جانب جمیعت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی پیشکش کی تردید کردی ، انہو ں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے ، میٹنگ کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی ، میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی، حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہے ، پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے ، حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان