06:21 pm
 احمد فراز کی ذات کاجتنا نقصان شبلی فراز نے کیا ہے اتنا کسی بیٹے نے نہیں کیا احمد فراز زندہ ہوتے تو ان کو عاق کر دیتے ۔ سعید غنی

احمد فراز کی ذات کاجتنا نقصان شبلی فراز نے کیا ہے اتنا کسی بیٹے نے نہیں کیا احمد فراز زندہ ہوتے تو ان کو عاق کر دیتے ۔ سعید غنی

06:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نے تعلیمی اداروں میں پہلے بھی 50 فیصد حاضری کا موقف پیش کیا تھا آج وفاق کو بھی احساس ہوا اور انہوں نے اس سے اتفاق کرلیا ہے،وفاقی وزیر شبلی فراز کہتے ہیں کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا سپریم کورٹ آف پاکستان کواس بات کا نوٹس لیناچاہیے،حکومت کے پاس نمبرپورے نہیں ہیں وہ اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نہیں بنا سکتے،پہلی بار الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کر رہا ہے، حکومت یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن رکوانے میں ناکام ہوئی اور پی ڈی ایم کی فتح ملی ہے،پی ٹی آئی بطورجماعت کرپٹ ہے ،جن کو بکاؤمال کہتے تھے اگلے روز ہی وزیراعظم نے ان بکاؤ مال سے
اعتماد کا ووٹ حاصل کیاہے،مانگےتانگے کاوقت گزر گیا پی ڈی ایم کے تمام سینیٹرز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے گے آخری کیل 12مارچ کو ٹھوک دیا جائےگا ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کےچیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلے ہوئے ہیں وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس بلایا تھاجس میں تمام صوبوں کے تعلیم اور ہیلتھ کے وزرا اور ذمہ داران شریک ہوئے تمام وزرائےتعلیم کا ایک ہی موقف تھا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہنے چاہییں مگر پنجاب اور کے پی کے کچھ شہرون میں کووڈ کیسز بڑھےہیں اور گرمیوں کی چھٹیوں کوپہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےپنجاب کے دیگر اضلاع کی صورتحال زیادہ خراب نہیں ہےبچوں کی حاضری پچاس فیصدہوگی اور ایس او پیز پرعملدرآمد ضروری ہوگا جس بھی سکول میں کووڈ کیس آئے گاوہ۔سکول دو ہفتے کے لئے بندہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نےتعلیمی اداروں کے حوالے سےپہلے بھی 50 فیصد حاضری کا موقف پیش کیا تھا آج  وفاق نے اس سے اتفاق کرلیا ہے  انہوں نے کہا کہ احمد فراز کی ذات کاجتنا نقصان شبلی فراز نے کیا ہے اتنا کسی بیٹے نے نہیں دیا احمد فراز زندہ ہوتے تو  ان کو عاق کر دیتے  انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کا بیان انتہائی غیر پارلیمانی ہے لیکن آپ نے اعتماد کے ووٹ کےہر حربہ استعمال کیا ہے یہ آپ کیلئے فخر نہیں شرم کی بات ہے اب خود شبلی فراز کہتے ہیں وہ بائی بک نہیں چلیں گے بلکہ دھونس، جبر اور اداروں کواستعمال کریں گے اور سینیٹ الیکشن ہر حال میں جیتیں گے یہ جمہوری روایات کے منافی ہے، حکومت کی نیتیں واضح کردیئے ہیں کہ وہ کسی بھی طریقے سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نیت ہی صاف نہیں تھی وہ صرف ناراض اراکین سے بچنے کے لئے اوپن ووٹ کی بات کررہے تھے وہ اپوزیشن کے ووٹ توڑنے کی کوشش کریں گےکیونکہ وہ اعلان کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ رضا گیلانی کی جیت کے بعد پاگل ہوئے جارہے تھے الیکشن کمیشن نے بنیادی درخواست کو خارج کردیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی پٹیشن مسترد کردی ہے اور یہ پی ڈی ایم کی فتح ہے الیکشن کمیشن کو اختیارات حاصل ہیں اور پہلی بار یہ اختیارات استعمال ہوئے ہیں وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کو ان اقدامات پر شاباشی دینی چاہیئے تھی وزیراعظم عمران خان آئین و قانون سے فارغ ہیں ، عبدالقادر کو بلوچستان میں کس نے ٹکٹ دیا؟ 70 کروڑ سے زائد کس نے الزام لگایا عبدالقادر پر ؟ سیف اللہ ابڑو پر 35 کروڑ کا الزام بھی آپ کے لوگوں نے لگایا یہ سب آپ کی پارٹی میں بیٹھے ہیں اور آپ کے ساتھ فخر کے ساتھ مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر یہ بات پی ٹی آئی کو نہیں کرنی چاہیئے، یہ جماعت بطور جماعت کرپٹ ہےیہ حکومت میں ہیں اور اس سے پہلے بھی یہ کرپشن کررہے ہیں جسٹس وجیہہ الدین کی رپورٹ واضح ہے جس میں عارف علوی، علیم خان اور دیگر کے نام شامل ہیں سعید غنی نے کہا کہ تاج حیدر، میاں رضا ربانی سے زیادہ کوئی سندھ کے حقوق کی بات نہیں کرتا وہ اپنی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہیں جن لوگوں نے ماضی میں غلطی دہرائی امید ہے اپوزیشن کے سینیٹرز اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرے گی 

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا