07:18 pm
شمالی وزیر ستان میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، زیمل میامی وزیر

شمالی وزیر ستان میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، زیمل میامی وزیر

07:18 pm

وزیرستان سے تعلق رکھنے والی زیمل میامی وزیرنے کہا ہے کہ تعلیم کے فقدان کے باعث یہاں عورت کو وہ مقام حاصل نہیں ہمارے دین اسلام نے دیا ہےوزیر ستان میں ایسا تعلیمی نظام دیکھنا چاہتی ہوں جس میں سب کیلئے یکساں مواقع ہوں، گمنام ملالہ کی گفتگو زندگی کو بہت قریب سے دیکھنا کیا ہوتا ہے یہ مجھ سے کوئی پوچھے میرا تعلق ایک ایسے علاقے سے جس کو پوری دنیا جانتی ہے،شائد میرے بتانے کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انسان دنیا میں جب آتا ہے تو ایک مقصد لیکر آتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میں بھی ایک خاص مقصدر لیکر آئی ہوں اور وہ مقصد ہے تعلیم انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو طرح کی تعلیم ہے ایک نظامی تعلیم اور دوسری دینی تعلیم میں ان دونوں تعلیمات کو ضروری سمجھتی ہوں، چھوٹی عمرمیں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم حاصل کر رہی ہوں،ہمارے علاقے میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، ارباب اختیار سہولتیں دیتے ہوئے لڑکیوں کو تعلیمی
اور دیگر حقوق برابری کی سطح پر فراہم کریں،اِن خیالات کا اظہار شمالی وزیر ستان کی بیٹی  ، سماجی راہنما نویں جماعت کی طالبہ زیمل میامی وزیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے تعلیم کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی جس نے تعلیم کیلئے سب کا مقابلہ کیا ، مجھ پر بہت تنقید کی جاتی ہے لیکن میں سب کچھ خاموشی سے برداشت کر لیتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں وزیر ستان میں ایک ایسا تعلیمی نظام دیکھنا چاہتی ہوں جس میں سب کیلئے یکساں مواقع ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں اس عمر میں خود محنت کر کے اپنا پیٹ بھی بھرتی ہوں اور تعلیم بھی حاصل کرتی ہوں لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے ، انہوں نے کہ کبھی کبھار میرا حوصلہ جواب دے جاتا ہے اور بہت اکیلا پن محسوس کرتی ہوں ، انہوں نےکہ حصول تعلیم کیلئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی دن اور راتیں بھوک برداشت کی، لیکن ہمت نہیں ہاری، انہوں نے کہا کہ میری محنت کا مقصد آنے والی نسل کا مستقبل سنوارنا ہے اور وزیریستان کی خواتین  برابر حقوق کے ساتھ ساتھ زیور تعلیم سے بھی آراستہ ہو سکیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایسا نہیں کہ وزیر ستان میں تعلیمی نظام نہیں ہے بلکہ سب کچھ موجود ہے ، یہاں بہت اچھے لوگ رہتے ہیں اور بہت ہی اچھے رسم و رواج بھی ہیں لیکن یہاں پر عورت کو وہ مقام حاصل نہیں جو کہ ہمارے دین اسلام نے عورت کو دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ  اس کی بنیادی وجہ تعلیم اور سہولیات کا فقدان ہے ، انہوں نے کہا کہ میری انتہائی کوشش کے باوجود بعض اوقات تعلیم پر توجہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ہمارے علاقے میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہمیں  بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ہمیں معاشرے کی سپورٹ حاصل نہیں ،انہوں نے کہا کہ میں نے حصول تعلیم کیلئے اپنی خواہشات کو پس پشت ڈال دیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ آج تک میں نے کسی شادی میں شرکت نہیں کی  نہ کوئی اور خوشی بنائی حتی کہ اپنے لیے کوئی بھی کام لڑکیوں والا نہیں کیا، لیکن ہر دفعہ اپنے لوگوں کے جنازے ہی اُٹھتے دیکھے، انہوں نے کہا کہ  میرا ارباب اختیار سے سوال ہے وزیریستان کی بیٹی میں زندگی جینے کی تمنا کیوں ختم ہو رہی ، اس کا ذمہ دار کون ہے؟انہوں نے کہا کہ میں سات سال کی تھی جب میری ماں شہید ہوئیں تب سے لیکر میں نے آج تک کسی کو اپنانہیں پایا، انہوں نے کہا کہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھوک و افلاس سےتڑپوں ،دن رات روتی رہوں ،لوگوں کے طعنے سنوں کوئی مجھے تسلی اور میرا ساتھ دینے والا نہیں ہے کیا میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں وزیریستان کی بیٹی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کا مالک ہے کیا وزیر ستان کی لڑکیوں کو تعلیم یافتہ زندگی گزارنے کا حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہمارے ساتھ کیوں ہوتا ہے زندگی میں صرف آنسوں کے سوا مجھے اس دنیامیں کچھ نہیں ملا، میں بیٹی ہوں میرا کام سب کا خیال رکھنا ہے، خود نہیں کھانا مگر انکو کھلانا ہے، خود نہیں پہننا مگر انکو پہنانا ہے ، خود نہیں پڑھنا مگر انکو زبردستی پڑھانا ہے ، ،انہوں نے کہا کہ بچپن سے لیکر آج تک باپ سے ایک دوپٹہ تک نہیں مانگا لیکن باپ میری تعلیم کیلئے ایک یونیفارم نہیں بنوا کر دیا    انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ خالی پیٹ بھی پڑھنا پڑتا ہے ، اپنی مدد آپ کے تحت محنت کر کے تعلیم کا خرچہ اُٹھاتی ہوں لیکن پھر بھی میرے تعلیم حاصل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں جو میری سمجھ سے بالا تر ہے ،انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار تو زندگی بہت مشکل لگنے لگتی ہے ، بعض اوقات جی چاہتی ھوں  کہ خود کشی کر لوں  لیکن جب یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں نے بھی وزیر ستان کی ہزاروں بیٹیوں کی طرح خودکشی کی  تو ظلم کے خلاف اور عورتوں کے حقوق کیلئے آواز کون اٹھائے  گا؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر ساتان میں اکثر لڑکیاں خود کشی کرتی ہیں آخر کیوں؟ انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ ان لڑکیوں کو حق نہیں زندگی گزارنے کا جب اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا میں بھیجا ہے تو یہ دنیا کے خدا اُن کو جینے کیوں کر نہیں دیتے ، انہوں نے کہا کہ عورت کو پاؤ کی جوتی بنا کر رکھا جاتا ہے، ایسا کیوں ہے؟  گرلز سکول بنانے کے نام پر کچھ لوگ صرف حکومت کا پیسہ کھاتے ہیں۔میں پاک فوج اور حکومت وقت سے اپیل کرتی ہوں کہ میری ان باتوں پر غور کریں جب تک یہاں کی عورت تعلیم حاصل نہیں کریگی یہاں کے حالات نہیں بدلیں گے اور ہم جیسے تعلیم سے پیار کرنے والے یوں ہی ٹرپتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی