09:44 pm
جب رشتہ مانگنے جا رہا تھا تو پریشانی تھی لیکن۔

جب رشتہ مانگنے جا رہا تھا تو پریشانی تھی لیکن۔

09:44 pm

کراچی (ویب ڈیسک )یوں تو ہم مختلف شعبوں کے لوگوں کی جوڑیاں بنتے دیکھتے رہتے ہیں، جو لوگوں کے لئے بھی خاص دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں، جیسے کسی کرکٹر کی کسی ہیروئن سے شادی یا کسی اور مشہور شخص سے شادی جیسے کے ثانیہ شعیب کی شادی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہم دیکھ چکے ہیں۔ایسی شادیاں ہمیشہ ہی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں تاہم پاکستان کے سیاستدان فیصل سبزواری اور معروف اینکر مدیحہ نقوی کی شادی بھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول
ہوئی تھی جس نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔مدیحہ نقوی نے لاہور کے ایک نجی نیوز چینل سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد مختلف چینلز میں کام کیا۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ فیصل پہلے سے شادی شدہ تھے، تاہم صرف فیصل ہی نہیں بلکہ مدیحہ بھی شادی شدہ تھیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے پہلے شوہر کون تھے؟2013 میں اُنہوں نے ایک ٹی وی اینکر سید علی سے شادی کی تاہم باہمی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی
اور کچھ ہی مہینوں میں ان کی طلاق ہوگئی۔کچھ سالوں تک مدیحہ مختلف نجی چینل میں کام کر کے اپنا نام منواتی رہیں انہوں نے کئی مشہور نیوز پروگرامز کئے جس میں ان کی اکثر فیصل سبزواری سے ملاقات ہوتی رہی اور یوں دونوں کی دوستی ہو گئی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اکثر فیصل سے ملاقات ہوا کرتی تھی اس لئے اچھی دوستی ہو گئی جس کے بعد فیصل سبزواری نے انہیں شادی کے لئے پوچھا جس پر انہوں نے سوچنے کا کچھ وقت مانگا مگر پھر فیصل نے ان کے والدین سے بات کر کے انہیں شادی پر آمادہ کیا۔فیصل سبزواری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میں رشتہ مانگنے جا رہا تھا تو پریشانی تھی کہ پتہ نہیں مدیحہ کے
والدین کیا سوچیں لیکن میں نے ایک بات سوچ رکھی تھی کہ جھوٹ کچھ بھی نہیں بولوں گا جو میں ہوں وہ ہوں۔یوں اس جوڑی نے 2018 میں شادی کر لی مگر شادی کی یہ تقریب بہت خفیہ رکھی گئی تھی، اس تقریب کا ذیادہ تر لوگوں کو پتا بھی تب چلا تھا جب اس شادی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔نکاح کی اس تقریب میں صِرف دولہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ بطورِ مہمان خصوصی کے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اس خفیہ شادی میں شریک ہوئے۔یہ تو تھی ان کی ملاقات اور شادی کی کہانی مگر پہلے شوہر سے مدیحہ کی طلاق کی وجہ کیا رہی اس حوالے سے
کوئی واضح وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں، تاہم اب فیصل سبزواری اور مدیحہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر نجی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر فرائض بھی خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں اور اس جوڑی کو پاکستان میں بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی