02:53 pm
پاک فوج کی تعریف پرطعنے سننے ووضاحتیں بھی دینی پڑیں،سینئر پیپلزپارٹی رہنما کا انکشاف

پاک فوج کی تعریف پرطعنے سننے ووضاحتیں بھی دینی پڑیں،سینئر پیپلزپارٹی رہنما کا انکشاف

02:53 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق ووفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر کوئی سرحدوں پر لڑتے سپاہی کی تعریف کرے تو اسکو اسٹبلشمنٹ کا بندہ ہونے کے طعنے دئیے جاتے ہیں، بہت سارے سینیٹرز کو جانتا ہوں جن کوپاک فوج کی تعریف کرنے پر پارٹیوں نے وضاحتیں طلب کیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الوداع سینیٹ، آج ہمارا ساتھ ختم ہوا، میں سینیٹ کو اسی طرح یاد رکھوں گا جیسے بچہ اپنا سکول یاد رکھتا ہے، مجھے یہاں بہت سارے اچھے دوست ملے،بہت ساروں کو دوستی کی آڑ میں دشمن دیکھے
جن سے زندگی کا سبق سیکھا،اس سفر میں جدا ہونے والے ساتھیوں سینیٹرز کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں، ہم اس ایوان میں غریب کی خدمت کے لیے آتے ہیں لیکن آج ہم خود عرض ہوگئے ہیں، پہلے ہم انگریزوں کے محکوم تھے اور آج ہم خواہشات کے محکوم ہیں، پاکستان اسوقت نقصان ہی نقصان کیطرف جارہا ہے، میں نے جمہوری اقدار کو یہاں پامال ہوتے دیکھا ہے، ہم نے جمہوریت کی انگریزی ٹوپی پہنی ہے کہ ہم لگتے تو جمہوری ہے مگر درحقیقت نہیں ہیں، یہاں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹ ٹریڈنگ ہوتے دیکھا ہے، ضمیر کا لفظ تو ایسے سنتے ہیں جیسے سینیٹ میں کوئی ضمیر نام کا آدمی ہو، جسطرح پارٹی رہبر کام کرتے ہیں اس پر اب زیادہ بات نہیں کرتا مگر جلد کتاب کی شکل میں آئےگا۔انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ ہاوس نے اپنا کردار ادا نہیں کیا تو عام آدمی کا اعتماد اٹھ جائیگا،

وزیر داخلہ سمیت کئی عہدوں پر فائز رہا میری ٹیم نے ہر عہدے پر میرا ساتھ دیا، ہر عہدے کی ذمہ داریاں نبھاتےہوئے میں نے اپنی ضمیر کی آواز سنی،مجھے یہاں بہت سے کاموں میں مخالفت کا سامنا رہا،داعش القائدہ سے زیادہ دھشتگرد خطرناک تنظیم ہے،میں نے جب داعش کے خطرے کی بات کی تو میری مخالفت کی گئی ، آج سب داعش کے خطرات کوجانتے ہیں اور مانتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہناتھاکہ میں نے پاک آرمی کی اگر تعریف کی تو بہت ساروں کو اچھا نہیں لگا، اگر کوئی سرحدوں پر لڑتے سپاہی کی تعریف کرے تو اسکو اسٹبلشمنٹ کا بندہ ہونے کے طعنے دئیے جاتے ہیں، بہت سارے سینیٹرز کو جانتا ہوں جن کو آرمی کی تعریف کرنے پر پارٹیوں نے وضاحتیں طلب کیں، میں نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی ضرورت پر کالم لکھا تو کئی دوست ناراض ہوئے، قانون سازی کے وقت اپنے ضمیر کی آواز اور ملکی مفاد کو ہمیشہ فوقیت دی۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا