07:53 pm
 جدید جاہلیت کے نعرے بظاہر بہت خوبصورت ہیں، لیکن ان کی آڑ میں دراصل عورت کا ہی استحصال کیا جارہا۔سینیٹر مشتاق احمد خان

جدید جاہلیت کے نعرے بظاہر بہت خوبصورت ہیں، لیکن ان کی آڑ میں دراصل عورت کا ہی استحصال کیا جارہا۔سینیٹر مشتاق احمد خان

07:53 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ آزادی نسواں کے بظاہر پرکشش نعروں میں مرد کی ذمہ داریاں خواتین کے سر ڈال دی گئی ہیں اور اس کے ذریعے خاندانی نظام کو تباہ اورعورت پر اضافی ذمہ داریاں ڈال دی گئی ہیںجس کی وجہ سے عورت کی نسوانیت ہی ختم کردی گئی ہے، ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان میں خواتین ظلم اور استحصال کا شکار ہیں۔ پاکستان میں مرد و خواتین کی آبادی کا تناسب تقریباً برابر ہے، لیکن یہاں 50فیصد خواتین تعلیم سے محروم ہیں، صرف 7فیصد کے بینک اکانٹنٹس ہیں، 33فیصد کے پاس موبائل ہیں۔نادرا کے مطابق تمام پاکستانی خواتین کی شناختی کارڈ تک رسائی میں 18برس کا وقت لگ سکتا ہے۔ جو خواتین اپنی قومی شناخت سے ہی محروم ہیں وہ ریاست کی جانب سے دستیاب سہولیات سے کیسے استفادہ کریں گی؟انھوں نے کہا خواتین کے ساتھ سوارہ، کاروکاری اور تیزاب گردی جیسے مظالم رسوم و رواج
 کی شکل اختیار کر چکے ہیں، لیکن اس ظلم و استحصال کی وجہ کو ئی مولوی اور اسلام نہیں بلکہ سیکولر طبقہ ہے، سیکولر طبقہ خواتین کے استحصال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس انداز سے پیش کرتا ہے کہ جیسے خواتین پر مظالم اور ان کے استحصال کا باعث دینی طبقہ ہے۔ حالانکہ اس ملک میں صرف دینی طبقہ ہی ہے جو بغیر کسی لالچ انسانیت کی خدمت کرتا ہے۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین آگے بڑھ کرملک بھر کی مظلوم اور محکوم عورتوں کی آواز بنیں گی تو پھر ان پر ظلم کر نے والا کو ئی نہیں ہو گا اور نہ ہی اس استحصال کو اسلام کے خلاف استعمال کیا جا سکے گا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام ”مضبوط خاندان،محفوظ عورت،مستحکم معاشرہ“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید ، سابق سینیٹر ڈاکٹر کو ثر فردوس ، ڈائریکٹر ویمن اینڈ فیملی کمیشن ڈاکٹر رخسانہ جبیں ،انٹر نیشنل مسلم ویمن یونین ایشین ریجن کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شگفتہ عمر ، جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ نصرت ناہید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا عورت انسانی تہذیب کے عروج زوال کا ایک اہم محرک ہے، اس لیے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ اسے قوموں کے عروج و زوال میں کیا مقام حاصل ہے، جدید جاہلیت کے نعرے بظاہر بہت خوبصورت ہیں، جیسے عورت کی آزادی، مساواتِ مردوزن، لیکن ان کی آڑ میں دراصل عورت کا ہی استحصال کیا جارہا، یہ کیسی تہذیب ہے کہ برقعہ نہیں پہنا، لیکن ماسک ضرور پہننا ہے۔ ایران اور روم جیسی قدیم تہذیبیں جو اپنے دور کی سپر پاورز تھی، ان کے یہاں عورت کوانسان بھی تسلیم نہیں کیا جاتا تھا۔ عائشہ سید نے کہا کہ خاندان اس کائنات کا پہلا الہامی ادارہ ہے اور انسانی زندگی کا پہلا رشتہ میاں بیوی کا رشتہ ہے پھر یہی جوڑا آگے پورے معاشرے کی بنیاد بنتا ہے، اسلام سے ناواقفیت رکھنے کے باعث مغربی معاشرے کی ستائی ہوئی عورت اپنے قار کی بحالی کی خاطر مسلمان عورت کو بھی حقوق نسواں کی تحریکوں کے پر فریب جال میں الجھا رہی ہے۔ حقوق نسواں کے مصنوعی نعرے عورت کے وقار اور خاندان کے وجود کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہیں جو اللہ کے قوانین سے بغاوت، عورت کی بےجا آزادی، گھر داری کی نفی اور جنسی بے راہ روی کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کو کردار ادا رکرناہے تاکہ خاندانی نظام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور ہمارے بچوں کی تربیت خلوص و محبت کے ماحول میں ہو اور بڑھاپے میںوالدین اپنی اولادوں کے لیے باعث رحمت ہوں۔ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا پردہ، چادر اور چاردیواری ہمارے بنیادی حقوق ہیں اور یہ ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد بھی ہیں۔ 

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں