02:55 pm
خفیہ کیمروں نصب کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں،بلاول بھٹو زرداری

خفیہ کیمروں نصب کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں،بلاول بھٹو زرداری

02:55 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے دوران پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بلال بھٹو نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ صادق سنجرانی نے ہائوس کا تقدس پامال کیا لہذا اب انہیں خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے ۔بلاول بھٹو نے کہاکہ تحقیقات کے لئے سکیورٹی انچارج کو درخواست دیدی ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)ایوان بالا کا پریذائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ کی اجلاس شروع ہو گیا ،48نومنتخب اراکین نے چھ سال تک ایوان بالا کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے نصب کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ کھڑا ہوگیا ،رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر کیمرے لگانا کسی قانون میں نہیں یہ اقدام آئین و قانون کے منافع ہے ،یہ اقدام عدالت کی بھی خلاف ورزی ہےاس موقع پرقائد ایوان وسیم شہزاد اوراعظم سواتی اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے ۔ میاں رضا ربانی اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خفیہ کیمرہ کی تصویر بھی ٹویٹ کر دی اور کہا کہ میں نے اور مصدق ملک نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ دیکھا۔یاد رہے سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں۔نائب چیئرمین نے کے لیے اپوزیشن نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری جبکہ حکومت نے سابق فاٹا سے سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی کو میدان میں اُتارا ہے۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق نماز کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ تین بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ووٹنگ کروائی جائے گی۔ چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے۔ چیئرمین سیںیٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے چیئرمین سیںیٹ نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے۔سینیٹ رولز کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلے کی صورت میں ایک امیدوار کو ایوان کے اراکین کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی کم از کم 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔سینیٹ سے 52 سینیٹرز گزشتہ روز ریٹائر ہوگئے۔ ریٹائر ہونے والے 34 سینیٹرز کا تعلق اپوزیشن جماعتوں جبکہ 18 کا حکومتی بینچوں سے ہے۔ تاہم کئی دوبارہ منتخب بھی ہوگئے ہیں۔ نئے منتخب سینیٹرز میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ (ن) کے 5، جمعیت علما اسلام ف کے 3 جبکہ ایم کیو ایم، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2، 2 اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

قیمتوں میں 400روپے کی کمی ! آخرکار حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا