07:15 pm
صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ ،مرزامحمدآفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب

صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ ،مرزامحمدآفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب

07:15 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)ایوان بالاچیئرمین سینیٹ کا بڑا معرکہصادق سنجرانی نےجیت لیا۔ڈپٹی چیئرمین کی سیٹمرزامحمد آفریدی کے حصے میں آئیصادق سنجرانیچیئرمین سینیٹ اور مرزامحمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ،چیئرمین سینیٹ کو48ووٹ پڑے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کو54ووٹ پڑےجبکہ ان کے مدمقابل امیدوارمولاناعبدالغفورحیدری کو44ووٹ ملے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایوان بالا کااجلاس پریذائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ کی زیرصدارت صبح دس بجے شروع ہو ا اورنومنتخب اراکین نے چھ سال تک ایوان بالا کی رکنیت کا حلف اٹھایا
۔ حلف اٹھانے والوں میں پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور، مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی شامل تھے۔سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر، فاروق حامد نائیک، پلوشہ محمد زئی خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو، ایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب نے حلف اٹھایا۔خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے محسن عزیز، سید شبلی فراز، لیاقت خان ترکئی، فیصل سلیم رحمن، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی (ف) کے عطا الرحمن حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، منظور احمد، سرفراز احمد بگٹی، سعید احمد ہاشمی، ثمینہ ممتاز، دنیش کمار، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد قاسم، اے این پی کے عمر فاروق، جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ، آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان حلف اٹھانے والوں میں شامل تھیں۔ یہ اراکین 6 سال کے لئے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے نصب کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ کھڑا ہوگیا اورشورشرابہ کیاگیا۔ایوان میں حلف برداری کے فوراً بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی قیادت میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے پولنگ بوتھ میں مبینہ طور پر خفیہ کیمرے نصب ہونے پر احتجاج کیا گیا۔رضا ربانی کے اعتراض کے بعد اپوزیشن اراکین نے ایوان کے اندر شیم شیم کے نعرے لگائے اور کہا کہ کیمرے لگانا شکست کی نشانی ہے، ساتھ ہی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ ایوان کا کنٹرول کس کے پاس تھا۔اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پریزائنڈنگ افسر نے ایجنڈے سے ہٹ کر کوئی معاملہ موضوع بحث لانے سے انکار کردیا البتہ موجودہ پولنگ بوتھ کو ہٹا کر نیا پولنگ بوتھ لگانے کی ہدایت کی۔رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر کیمرے لگانا کسی قانون میں نہیں یہ اقدام آئین و قانون کے منافع ہے ،یہ اقدام عدالت کی بھی خلاف ورزی ہےاس موقع پرقائد ایوان وسیم شہزاد اوراعظم سواتی اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے ۔ میاں رضا ربانی اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔بارہ بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی داخل ہوئے ،چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی کی جانب سے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مرزا محمد خان آفریدی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مولانا غفور حیدری کےداخل کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا گیا ، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں پر کسی نے اعتراض نہیں لگایا گیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا، عبدالغفور حیدری نے کامران مرتضی کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا۔جس کے بعد پریذائیڈنگ افسرنے نماز جمعہ کا وقفہ کردیا اور رولنگ دی کہ پولنگ بوتھ نئے قائم کیے جائیں ۔ نئے پولنگ بوتھ قائم کیے گئے اور سیکرٹری سینٹ کی نگرانی میں دوبارہ تمام انتظامات مکمل کیے گئے جس کے بعد اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں کو پولنگ بوتھ کا جائزہ لینے کا کہا گیا اور انہوں نے پولنگ بوتھ کا جائزہ لیا۔نماز جمعہ کے بعد دوبارہ سینیٹ کا اجلاس سید مظفر شاہ صدارت میں شروع ہوا توپریذائیڈنگ افسران نے اراکین کو اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی اور سینیٹ ہال کے دروازے بندکردیئے گئے ۔مظفر شاہ نے سید یوسف رضا گیلانی کو کہا کہ آپ بھی اپنی نشست پر بیٹھ جائیں ۔کیمروں کے معاملے پر پریزائیڈنگ افسر نے تحقیقات کی ہ…

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا