02:48 pm
ملک میں استحکام آگیا ،اب کسی لانگ یا شارٹ مارچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،شبلی فراز

ملک میں استحکام آگیا ،اب کسی لانگ یا شارٹ مارچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،شبلی فراز

02:48 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام آگیا ،اب کسی لانگ یا شارٹ مارچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،یہ لوگ اسلام آباد آکر دکھائیں ،ان کو ایک گملہ بھی نہیں توڑنے دینگے،اپوزیشن نے ملک کیساتھ جو کچھ کیا اس پر معافی مانگیں اورکفارہ ادا کریں، پیپلز پارٹی فیڈریشن کی جماعت تھی، اب کمزور ہوکر رورل علاقوں میں چلی گئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتوں میں تبدیل ہوگئی ہیں، پیپلز پارٹی نے نظریے سے ہٹ کر ذاتی مقاصد کیلئے کام شروع کردیا، جس نے مخالفت کرنا ہے کھل کر مخالفت کرے، ان لوگوں نے ذاتی مقاصد کیلئے اداروں کو استعمال کیا، نواز شریف سیاست میں آئے تو ایک فیکٹری تھی، پھر 29 فیکٹریاں بن گئیں، عوام کو خوشحالی نہیں ملی، ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ادارے مفلوج تھے،
عوام کو مصنوعی جھلک دکھائی گئی، عملی طور پر کچھ نہیں ہوا، سینیٹ میں اکثریت نہیں تھی، اہم ریفارم نہیں لا پارہے تھے، رکاوٹیں تھیں، یہ لوگ 30 سال سے حکومت کررہے تھے، بلوچستان سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنایا گیا، فاٹا سے مرزا آفریدی ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنے، وزیراعظم نے فاٹا کو 100 ارب سالانہ کا بجٹ دیا، وزیراعظم نے فاٹا کا انضمام کرایا، یہ آسان کام نہیں تھا، عمران خان کی دیرینہ خواہش تھی کہ ماضی میں نظراندازعلاقوں کیلئے کچھ کیا جائے، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو تو اس کا نقصان ملک اور عوام کو ہوتاہے، ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت میں آگئے ہیں، عوام کیلئے ریفارم کریں گے، عمران خان کے آنے کے بعد ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معیشت بہتر ہورہی ہے،مہنگائی کاچیلنج ہے،وزیراعظم نےمہنگائی پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ارسطو سعید غنی سینیٹ الیکشن پر بات کررہے تھے، ان کی کوشش ہے آئے روز شوشے چھوڑے جائیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو، ان کی کوشش ہے حکومت کام نہ کرسکے، عوام کی خدمت نہ کرسکے، وزیراعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ الیکشن میں اوپن ووٹنگ ہونا چاہیے،
وزیراعظم نے کہا تھا کہ اوپن ووٹنگ کی بات مان لیں، اب رو رہے ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی میں اپوزیشن نے اوپن ووٹ کی بات کی تھی، اوپن ووٹ کے لیے ہم عدالت بھی گئے، آرڈیننس بھی لائے۔ شبلی فراز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے سینیٹ انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گونپا ہے اورپیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے کیونکہ ووٹ ڈالنے کا جو طریقہ کار اراکین کو سکھایا گیا ہے اس سے لگتا ہے کہ جان بوجھ کر پیپلزپارٹی نے یہ کام کیا ہے اور ان کے درمیان اب اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں اس کا ثبوت بلاول بھٹو زرداری اور طلال چوہدری کے درمیان مکالمہ بھی ہے جس میں نیوٹرل اور تنظیم سازی کی بات ہوئی ہے یہ اس بات کا مظہر ہے کہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کبھی سنجیدہ نہیں رہے ہیں اور ان لوگوں کی آپس کی منفی سیاست بھی سامنے آگئی ہے ۔

شبلی فراز نے کہاکہ اب آخر میں ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ ملک ترقی کرے اور اب استحکام آگیا ہے جب ہمیں کسی لانگ مارچ اور شارٹ مارچ کی کوئی پرواہ نہیں ہے پہلے بھی انہوں نے لانگ مارچ کیا تھا لیکن فرق اس دفعہ یہ ہو گا کہ ہم ان کو ایک گملہ بھی نہیں توڑنے دیں گے یہ اسلام آباد آئیں اور آکر دکھائی ۔پہلے بھی ان لوگوں کی پذیرائی نہیں ہوئی تھی اور اس بار بھی عوام ان کے ساتھ نہیں جائیں گے عوام کو پتہ ہے کہ یہ اپنی ذاتی مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو چور ہوتا ہے اس کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے ،چوروں اور ووٹ بیچنے اور خریدنے والوں سب پر ہماری نظر تھی ہم نے ہر وہ حربہ استعمال کیا ہے جس سے ووٹ کی چوری کو روکا جاسکے اور خریدوفروخت کو روکا جائے ۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی