02:52 pm
’’جاویدلطیف معافی مانگو ‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟

’’جاویدلطیف معافی مانگو ‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟

02:52 pm

لاہور(ویب ڈیسک )لیگی رہنما جاوید لطیف کے ملکی سالمیت کے خلاف سمجھے جانے والے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا معافی کا مطالبہ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے انتہائی غیر موزوں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو ہم ’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا جب پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا تو ان کے ورثا نے پاکستان کھپے (پاکستان چاہیے) کا نعرہ لگایا تھا لیکن ہم وہ نعرہ نہیں لگائیں گے۔ مریم نواز 
کو کچھ ہوا تو اس میں جو لوگ ملوث ہوئے پاکستانی قوم انہيں کٹہرے ميں کھڑا کرے گی۔یاد رہے کہ ان کا یہ بیان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کے بیان کے تناظر میں تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مریم کو کچھ ہوا تو عسکری قیادت اس کی ذمہ دار ہوگی۔جاوید لطیف کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس ملک دشمن بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کر دیا اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ جاوید لطیف معافی مانگو کا ٹرینڈ چلنے لگا۔مہرالنسا نامی صارف نے کہا کہ ان کے لیے شریف خاندان سے وفاداری ملک سے وفاداری سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ماہ نور خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ جاوید لطیف اور ان کی ٹیم نے اپنے صحیح رنگ دکھا دیا جس سے ثابت ہو گیا کہ وہ کبھی بھی اس ملک کے وفادار نہیں تھے۔ انہوں نے نہ صرف اسے باعث شرمندگی کہا بلکہ اسے سنگین غداری قرار دیا۔محمد اسلم نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے گاڈ فادر کو خوش کرنے کے لیے ملک کو توڑنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔وقار حسن نے کہا کہ ملکی سالمیت پر جب کوئی بات کرے گا تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔رحیم خان نے جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا