04:45 pm
سینیٹ میں ڈرامہ ہوا، ڈاکہ ڈالا گیا ہے، کیمرے لگانے کا زمہ دار سیکریٹری ہے ، اس کو نوکری سے فارغ کرکے جیل میں ڈالا جائے۔سعید غنی

سینیٹ میں ڈرامہ ہوا، ڈاکہ ڈالا گیا ہے، کیمرے لگانے کا زمہ دار سیکریٹری ہے ، اس کو نوکری سے فارغ کرکے جیل میں ڈالا جائے۔سعید غنی

04:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ شبلی فراز نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے پھر وہ وضاحتیں بھی دیتے رہے ان کی باڈی لینگویج سب کچھ واضح کررہی تھی کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، سینیٹرز مصطفی نواز کھوکھر اور مصدق ملک نے پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرے پکڑے ، ہم نےسیکرٹری الیکشن سے پوچھا کہ اگر نام کے اوپر مہر لگے تو وہ ووٹ ٹھیک ہوگا یا نہیں؟ تو سیکرٹری نے اسے درست قرار دیا،مظفر شاہ نے بدیانتی پر مبنی رولنگ دے کر 49 ووٹ والے امیدوار کو کامیاب کرایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ
 شبلی فراز نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے پھر وہ وضاحتیں بھی دیتے رہے ان کی باڈی لینگویج سب کچھ واضح کررہی تھی کہ وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں یہ ایک منصوبہ تھا جس کے ذریعے اس نااہل اور نالائق حکومت نے اپنے ووٹرز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی اس حوالے سےاپنے ووٹرز کو انہوں نے ضرور آگاہ بھی کیا ہوگا اب بے شرموں کی حالت یہ ہے پہلے کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمرے تھے پھر کہا کہ اپوزیشن نے لگائےاس معاملے پر تو پھر چیئرمین سینیٹ کو  برطرف کیا جانا چاہیئے تھا انہوں نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک پولنگ ایجنٹ تھے انہوں نے سیکرٹری سینیٹ سے رابطہ کیا اس کے بعد ہم سیکرٹری سینیٹ کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ان کی بددیانتی کا یقین تھا ہم نے اپنے خدشات سیکرٹری سینیٹ کے سامنے رکھے کہ کیا کیا یہ چیزیں کرسکتے ہیں ہم نے بیلٹ پیپرز بارے پوچھا کہ اگر سینیٹ کے حال میں رات کے اندھیرے میں کیمرے لگ سکتے ہیں تو بیلٹ پیپر پر بھی گڑبڑ ہوسکتی ہے سعید غنی نے کہا کہ ہم نے سیکرٹری سے بھی کہا کہ ہم بھی دیکھیں گے تو آپ بھی یقینی بنائینگے سیکرٹری سے پوچھا کہ اگر نام کے اوپر مہر لگے تو وہ ووٹ ٹھیک ہوگا یا نہیں؟ تو سیکرٹری نے اسے درست قرار دیا اس کے گواہ فاروق ایچ نائیک، علی حیدر گیلانی اور میں گواہ ہیں انہوں نے کہا کہ شیری رحمان ووٹنگ کے دوران بھی سیکرٹری سینٹ کے پاس گئیں کیا نام پر مہر لگانے سے کیا ووٹ خراب تو نہیں ہوگا؟ سیکرٹری سینیٹ نے اس وقت بھی کہا کہ ووٹ ٹھیک ہےلیکن بعد ازاں خود سیکرٹری کہتے ہیں کہ مجھے پریذائیڈنگ آفیسر اوور رول۔کررہے ہیں سیکرٹری سینیٹ جو کہ اس وقت ہیڈ تھے انہوں نے ہاتھ کھڑے کردیےاس دھاندلی میں سیکرٹری سینیٹ بھی ملوث ہیں، انہیں بھی برطرف کیا جانا چاہیےسیکرٹری میں جرات ہے تو پھر بتائے کہ کس نے کیمرے لگائے؟ وہ سیکرٹری ہیں کوئی کلرک تو نہیں تھے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطے میں بتایا گیا کہ امیدواروں کے خانہ میں مہر لگانی ہے اگر کوئی کالم الگ ہوتا تو پھر پابندی ہوتی مگر ایسا نہیں تھا اردو اور انگریزی میں ہدایت نامہ واضح ہے اور یہ تحریر بھی موجود ہے اردو والا اور انگریزی دونوں ہدایت نامے خود سینیٹ نے بنائے، اس کا قصور وار کوئی اور نہیں آپ خود ہیں سلیکٹڈ چیئرمین نے ڈپٹی چیئرمین نے جو الیکشن کروائے اس میں انکی رولنگ بھی واضح ہےسعید غنی نے کہا کہ 7 نشانات یوسف گیلانی کے باکس میں تھے 

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا