07:07 pm
  جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعےعورت مارچ کے شرکاءکونقصان پہنچایا جاسکتا ہے ، حکومت ان کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرے ۔ پیپلز پارٹی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے گذشتہ ہفتے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف کچھ عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنبع کیا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا اطلاق کرکے ان خواتین کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منتظمین کے خلاف جھوتے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور ان کے احتجاج کی ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اپنے جھوٹ کو سچ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ایک تنظیم کے جھنڈے کو ایک ملک کے جھنڈے سے تعبیرکیا جا رہا ہے جسے پہلے ہی میڈیا کے ٹاک شوز نے
ایکسپوز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عورت مارچ خواتین کے خلاف جھوٹی مہم چلا رہا ہے وہ سخت تشویش کا باعث ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ عورت مارچ کے شرکاءکو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ان لوگوں کو گزند پہنچانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ ساری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منایا جاتا ہے اور اس مارچ کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اسے سراہاجانا چاہیے۔ یہ سخت قابل مذمت بات ہے کہ کچھ عناصر کی جانب سے عورت مارچ کے شرکاءکے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور جھوٹے پروپیگنڈے کے لئے ذریعے انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عورت مارچ کے مخالف وہ ذہنیت ہے جو صنف کے درمیان برابری نہیں چاہتی اور خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ عورت مارچ سے بہت سارے متعصب خیالات کو درست کرنے کا موقع تھا۔ یہ سوچنا چاہیے کہ معاشرہ عورت کو ایک انسان کی حیثیت سے دیکھتا ہے یا صرف ایک ذاتی جائیداد کی حیثیت سے۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اسے سنجیدگی سے لینے کی بجائے کچھ عناصر جان بوجھ کر عورت مارچ کا امیج خراب کرنا چاہتے ہیں اور عورت مارچ کے منتظمین کے پیچھے لگ کر انہیں نقصان پہنچانے کی نیت سے ان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور مذہبی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کو ان کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو حج کی خوشخبری سنا دی گئی

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 