08:16 pm
پوری امت مسلمہ کیلئے پریشان کن خبر۔۔۔سری لنکا کامسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی اور ایک ہزار سے زائد مدارس بند کرنے کا فیصلہ

پوری امت مسلمہ کیلئے پریشان کن خبر۔۔۔سری لنکا کامسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی اور ایک ہزار سے زائد مدارس بند کرنے کا فیصلہ

08:16 pm

کولمبو ( مانیٹرنگ ڈیسک) پوری امت مسلمہ کیلئے پریشان کن خبر۔۔۔سری لنکا کامسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی اور ایک ہزار سے زائد مدارس بند کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پبلک مقامات پر مسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی اور ایک ہزار سے زائد مدارس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر برائے پبلک سیکیورٹی ویراتھ ویراسیکرا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برقع مذہبی انتہا پسندی کی علامت ہے جو حال ہی میں سامنے آیا ہے، اس سے قومی سلامتی متاثر ہورہی تھی اور اس پر مستقل پابندی عائد کرنا ضروری تھا۔سری لنکا کے وزیر برائے پبلک سیکیورٹی کا کہنا ہے برقعے پر پابندی اور مدارس بند کرانے سے متعلق کہ انہوں نے کابینہ کے احکامات پر دستخط کیے تھے جسے اب پارلیمنٹ سے منظوری کروانے کی ضرورت ہے۔سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ملک میں برقعے پر پابندی کا نفاذ جلد ہوگا۔حکام کے مطابق قومی تعلیمی پالیسی کو نظر انداز کرنے والے ایک ہزار سے زائد مدرسوں پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔  سری لنکا میں اس سے قبل دوہزار انیس میں بھی برقع پر پابندی لگائی گئی تھی۔سری لنکا کی جانب سے یہ اقدام دو سال قبل ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ویراتھ ویراسیکارا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک ہزار سے زائد اسلامی اسکول یعنی مدارس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر قومی تعلیم کی پالیسی کو پامال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں