09:17 pm
ماڈل نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کے درمیان کیا چل رہاہے؟

ماڈل نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کے درمیان کیا چل رہاہے؟

09:17 pm

لاہور(ویب ڈیسک )ماڈل نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کے درمیان کیا کچھڑی پک رہی ہے؟ دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جی ہاں نوجوان ماڈل نیہا راجپوت کو حال ہی میں معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے ساتھ ایک شادی میں دیکھا گیا ہے،یہ وہ ہی ماڈل نیہا ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ معروف ڈیزائنر ماہین غنی اور سلمان تاثیر کے درمیان طلاق کی وجہ تھیں۔دو سال قبل معروف فیشن ڈیزائنر اور ماہر نفسیات ماہین غنی نے ٹویٹر پر

بتایا تھا کہ شہباز تاثیر سے طلاق لینے کےپیچھے ماڈل نیہا راجپوت ہیں، نیہا راجپوت کہ وجہ سے ان کے شوہر نے دھوکہ دیا،انسٹاگرام پر بھی سوال جواب کے سیشن میں ماہین نے نیہا کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہاہے، میری خوش قسمتی سے اب طلاق ہوگئی ہے اور امید کرتی ہوں وہ سکون سے رہیں، جس پر نیہا نے جواب دیا تھا کہ کہانی ایک رخ نہ دیکھیں۔ماہین اور شہباز کی طلاق کی خبر پر عوام نے غصے کا اظہار کیا تھا،
لیکن اس دوران خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی تھی لیکن اب نیہا کو شہباز کے ساتھ دیکھ کر ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے کہ دونوں کے درمیان کیا چل رہاہے۔شہباز اور ماہین کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، جس میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی تھی،شہباز تاثیر 4 جنوری 2011 کو اسلام آباد میں اپنے والد کے قتل کے7 ماہ 22 دن بعد گلبرگ لاہور میں اپنے دفتر سے اغواء کر لئے گئے تھے۔شہباز تاثیر چار سال 6 ماہ اور 12 دن بعد مارچ 2016 میں بحفاظت گھر واپس لوٹ آئے تھے،شہباز اور ماہین کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبر شہباز تاثیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔