10:30 am
وفاقی دارالحکومت میں ماسک نہ پہننے والے کو جرمانہ ہوگا

وفاقی دارالحکومت میں ماسک نہ پہننے والے کو جرمانہ ہوگا

10:30 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت میں ماسک نہ پہننے والے کو جرمانہ ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی کے بعد شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرآمدکی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ کہا گیا ہے کہ جوشہری ماسک استعمال نہیں کرے گا اسے جرمانہ کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے عوام کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں
 
۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2664افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ موذی وباء کے سبب 32افراد جاں بحق ہو گئے ۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ5 ہزار200ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد21ہزار121ہے۔ 5 لاکھ 70 ہزار571افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار753افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار710، خیبر پختونخوا 75 ہزار725، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار206، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔