03:09 pm
’’پاکستان نہ کھپے‘‘ کا نعرہ انتہائی تکلیف دہ ، اپوزیشن لانگ مارچ منسوخ کرکے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے،حکومت

’’پاکستان نہ کھپے‘‘ کا نعرہ انتہائی تکلیف دہ ، اپوزیشن لانگ مارچ منسوخ کرکے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے،حکومت

03:09 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی حکومت نےاپوزیشن سے لانگ مارچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کرملک کے بہترین مفاد میں الیکشن اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کرے ،ہم اپوزیشن کو جیل نہیں بھیجنے چاہتے ، آپ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کردیں تو معافی مل جائے گی ، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،جاوید لطیف کے بیان پر ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے،جاوید لطیف شطرنج کامہرہ ہے،اصل سوچ ان کی ہے جوبانی ایم کیوایم بننا چاہتےہیں،
 
بانی ایم کیوایم بننے کی خواہش رکھنے والے ان کا انجام بھی دیکھ لیں،جاویدلطیف کےبیان پرتحریک انصاف سینٹرل پنجاب نےاحتجاج کا اعلان کیاہے،مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں مگر ان کو جانے نہیں دینگے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔فواد چوہدری نے کہاکہ الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کیخلاف بات کریں،’’پاکستان نہ کھپے‘‘ کا نعرہ انتہائی تکلیف دہ ہے تاہم ہم ایک دوسرے کو غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے نہیں بیٹھے،جاوید لطیف شطرنج کامہرہ ہے،اصل سوچ ان کی ہے جوبانی ایم کیوایم بننا چاہتےہیں،بانی ایم کیوایم بننے کی خواہش رکھنے والے ان کا انجام بھی دیکھ لیں،بانی ایم کیوایم اورنوازشریف بھی لندن سے واپس نہیں آسکتے،فواد چودھری نے کہاکہ مریم نوازکی درخواست ضمانت مسترد کرانے کا نیب کا اقدام قابل تحسین ہے،مریم نوازبھی لندن جانا چاہتی ہیں مگران کوجانے نہیں دیں گے۔نوازشریف اوربانی ایم کیوایم سیاسی لوگ نہیں،نوازشریف اوربانی ایم کیوایم 1985کے الیکشن کا تحفہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لانگ مارچ منسوخ کرکے ہمارے ساتھ بیٹھے ،ملکی مفاد میں الیکشن سمیت تمام ضروری قانون سازی کیلئے ہمارے ساتھ بات کرے ،حکومت مکمل تعاون کرے گی ۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم نے کہاہے وبا کےدوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،وزیراعظم نے کہا تھاکورونا کے دوران انسانی زندگیاں اور لوگوں کےروزگارکوبچانا ہے، وبا کےدوران ہماری حکمت عملی کامیاب رہی،کورونا ویکسی نیشن کی مہم منظم طریقےسےمیرٹ کی بنیاد پر چل رہی ہے،پاکستان میں کورونا کیسزبڑھ رہے ہیں،کوروناوبا کو ایک سال ہونے کوہے،کورونا کےحوالے سے وزیراعظم کی پالیسی کامیاب رہی،اب ہماری معیشت دوبارہ چل پڑی ہے،کورونا وبا کےباوجود معیشت مستحکم ہورہی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا پہلا فیزمکمل ناکام ہوا ہے اور اب یہ لانگ مارچ سمیت دیگردھمکیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی گئی ہے اوران جماعتوں میں پھوٹ بھی پڑ چکی ہے ، جلد اس کا سیاسی جنازہ پڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع