10:54 am
پاکستان :کورونا سے مزید29اموات،اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ، عوامی و دیگر مقامات پر ماسک لازمی قرار

پاکستان :کورونا سے مزید29اموات،اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ، عوامی و دیگر مقامات پر ماسک لازمی قرار

10:54 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو اور حملوں میں تیزی آگئی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29افراد جاں بحق اور2 ہزار253نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے سبب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں2ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ7 ہزار453ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 71 ہزار878افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار769افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا 2 ہزار159، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 48 ہزار81، خیبر پختونخوا 76 ہزار104،
سندھ 2 لاکھ 61 ہزار411، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار659، بلوچستان 19 ہزار220، آزاد کشمیر 11 ہزار11 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔کورونا وائرس میں اضافے کے بعد اسلام آباد کے پانچ سب سیکٹرز کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ سیل کیے گئے سیکٹرز میں آئی ٹین ٹو، آئی ایٹ فور اور ایف الیون ون شامل ہیں۔ جی سکس ٹو اور جی ٹین فور کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے۔ سنیما اور
مزارات بند رہیں گے۔ تجارتی سرگرمیاں اور پارک جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔مارکیٹیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔ کریانہ اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، پھل سبزی اور دودھ دہی کی دکانوں کو استثنیٰ ہوگا۔پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے۔ ریسٹورنٹس پر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سینیما اور مزارات بند رہیں گے۔ پبلک مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نجی و سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ پابندیاں انتیس مارچ تک رہیں گی۔پنجاب
میں بھی پندرہ روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔ تمام انڈور اجتماعات پر پابندی ہے۔ آوٹ ڈور میں تین سو افراد ، دو گھنٹے سے زیادہ جمع نہیں رہ سکیں گے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی

قوم کی جیبوں پر دن دیہاڑےڈاکا ۔۔۔ 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے ۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان برس پڑے

قوم کی جیبوں پر دن دیہاڑےڈاکا ۔۔۔ 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے ۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان برس پڑے