12:22 pm
ملک کی بڑھتی آبادی میں فوڈ سکیورٹی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ،عمران خان

ملک کی بڑھتی آبادی میں فوڈ سکیورٹی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ،عمران خان

12:22 pm

نوشہرہ(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ،زیتون کی شجرکاری بلین ٹرین پروگرام کا حصہ ہے ۔نوشہرہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور صوبائی وزراء سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔وزیراعظم عمران خان  نےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیتون کی شجرکاری مہم کے آغاز پر سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،
زیتون کی پیداوار صرف خیبرپختونخواہ نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی ۔سب سے بڑا پاکستان کا چیلنج فوڈ سکیورٹی ہے ایک وقت تھا گندم ایکسپورٹ کرتے تھے پچھلے دو سال میں پہلے ہم نے تیس لاکھ ٹن امپورٹ کی اسی طرح چینی بھی اس بارامپورٹ کرنا پڑی ،گھی پام آئل وہ امپورٹ کرتے تھے ،پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی میں فوڈ سکیورٹی سب سے بڑا چیلنج ہے ،لوگوںکو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرکے ہمیں لوگوں کی زندگیاں بہتر کرنا ہوگی ،ہم جو دنیا سے امپورٹ کرتے ہیں اور جو ایکسپورٹ کرتے ہیں اس میں بہت فرق ہے اب کم ہوگیا ہے جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا خسارہ تھا ،ابھی ایکسپورٹ بڑھی ہیں لیکن یہ ابھی بھی بہت بڑا چیلنج ہے ہمارا تیسرا چیلنج کلائمنٹ چینج ہے سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہے اس کے علاوہ ہماری بڑھتی ہوئی آبادی ہے اور دنیا میں دوسری نوجوان آبادی ہے اس کو ہم نے نوکریاں دینی ہیں یہ بھی بہت بڑا چیلنج ہے اور پھر شہروں کے اندر ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے یہ بھی ایک بڑا چیلنج ہے ٹین بلین ٹری سونامی کا مقصد آنیوالی نسلوں کے خطرات سے نجات دلانا ہے اور ہم آنیوالی نسلوں کی حفاظت کررہے ہیں ،تمام والدین کو بھی اس مہم میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ رہ سکے ،نوجوانوں کو بھی شجرکاری مہم میں شرکت کرنی چاہیے ،زیتون سے فارن ایکسچینج آسکتا ہے بجائے پاکستان اپنا قیمتی ڈالرز خرچ کرے اگر ہم اس پلان میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو زیتون کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائیں گے ۔زیتون کیلئے سب سے بہترین علاقے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سمیت شمالی علاقے  بہترین جگہ ہیں ،ہم پنجاب اور بلوچستان میں بھی یہ پروگرام شروع کررہے ہیں ،زیتو ن کے درخت کی بڑی لمبی عمر ہوتی ہے جو اگلے سو سال تک قائم رہتا ہے ،زیتون کے اتنے فائدے ہیں کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے ،ان علاقوں میں ہم نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں ،زیتون کی کاشت والے علاقوں میں نوجوانوں کو نگہبان بناسکتے ہیں،ہم اسے ایکسپورٹ کرکے اس اپنے ڈالرز بچائیں گے ،ہمارا  ملک سپین سے بھی زیادہ پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے ،پشاو ر میں بہت آلودگی ہے اس لئے ہمیں ہمیں جاپانی ٹیکنیک پر عملدرآمد کرکے جنگلات اگانا ہوں گے کیونکہ اس ٹیکنیک سے دس سال میں درخت بڑے ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے گورنرشاہ فرمان کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے پاس پھلوں کے درخت ہیں اور ان کو بھی اس پراجیکٹ میں شامل کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی