12:38 pm
دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں،نیب سیاست میں مداخلت سے باز رہے ، مریم نواز

دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں،نیب سیاست میں مداخلت سے باز رہے ، مریم نواز

12:38 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے کامیاب جلسوں کے باعث حکومت کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں،مجھے ضمانت منسوخی کی دھمکیاں نہ دی جائیں،نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے سیاسی بیانات کی جانچ پڑتال نہیں ،نیب سیاست میں مداخلت سے باز رہے ،نیب عدلیہ کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا رہا ہے،عدلیہ سے اپیل ہے کہ نیب کی جھوٹی درخواست کا نوٹس لے اور اس کیخلاف ازخود نوٹس لے ،پاکستان زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا ،جاوید لطیف
ایک محب وطن پاکستانی ہیں اگران کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ،عمران خان کی طرح نہیں ہوں کہ پولیس نے گھیرا ڈالا تو دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا ،یہ دھمکیاں کسی اور کو دینا ،میں ان دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب حکمرانوں نے رونا شروع کردیا ہے اور نیب کے ذریعے میری ضمانت منسوخ کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے ،نیب نے عدالت میں درخواست دائر کی اور کہا کہ مریم نواز
سیاسی بیانات دے رہی ہیں اوراداروں کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں تو میں چیئرمین نیب سے پوچھتی ہوں کہ آپ کو سیاسی بیانات جانچنے کا اختیار کس نے دیا ہے ؟آپ کا کام تو کرپشن پکڑنا تھا اور جب اس میں ناکام ہوگئے ہیں تو اب سیاست میں مداخلت کررہے ہیں اورآپ نے اپنی ذمہ داریاں تبدیل کرلی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے ایک ڈی جی آئی ایس پی آر تھے جوحکومت کے ترجمان بنتے تھے تو اسی طرح اب نیب کو کس نے حکومتی ترجمان تعینات کیا ہے ؟یہ کون ہوتے ہیں کہ سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے والے ؟ اور کون کیا بیان دے رہا ہے اس پر نیب حکام کو کیوں تکلیف ہے ؟ اگرنیب کو اپنے دائرہ اختیار کا نہیں پتہ تو آپ کیخلاف
تو خود مقدمہ درج ہونا چاہیے ۔نیب نے اتنا بڑا جھوٹ بولا ہے کہ میں نیب میں پیش نہیں ہوئی مجھے جب بھی نیب نے بلایا ہے میں وہاں گئی اورایک دفعہ تو مجھے بلا کر نیب نے مجھے قاتلانہ حملہ کروایا اور میری گاڑی پر پتھرائو کیا اور میری گاڑی پر لیزر گن سے فائر کیا گیا اور بلٹ پروف گاڑی کی پوری سکرین کریک ہو گئی پھر بھی میں پتھر اور گولیاں کھانے کے بعد بھی نیب کے دروازے کے سامنے کھڑی رہی لیکن ان ڈرپوکوں نے دروازہ نہیں کھولا ۔پھر اپنے پیغام رساں بھیجنے شروع کردیئے کہ مریم نواز سے کہیں کہ مہربانی کرکے واپس چلی جائیں اور آج کی پیشی منسوخ ہو گئی ہے لیکن میں نے کہاکہ میں یہیں کھڑی ہوں ،جس پر نیب نے
میڈیا کو لکھ کر دیاکہ آج کی پیشی منسوخ ہو گئی ہے جب ضرورت ہوگی تو بلا لیں گے تاہم ایک سال ہو گیا ہے اب نیب نے مجھے نہیںبلایا اور اس کے بعد سے اب تک مجھے نیب کی جانب سے کوئی طلبی کا نوٹس اور سمن نہیں ملا ۔نیب حکام جھوٹ بولتے ہیں ۔حالانکہ یہ انتقام کا ادارہ بن گیا ہے تاہم پھر بھی میں پیش ہوتی ہوں تاکہ ان کو بے نقاب کرسکوں۔انہوں نے کہاکہ نیب مجھے چوہدری شوگرملز میں اگر بلا رہاہے تو اس کیس میں کہیں میرا ذکر بھی نہیں ہے تو پھر میں کیوں پیش ہوں؟انہوں نے کہاکہ جاوید لطیف محب وطن ہیں ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا ، اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو مسلم لیگ(ن) خاموش نہیں رہے گی۔

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی