02:01 pm
ن لیگی کارکنوں نے وزیراعظم کے مشیر شہبازگل پر انڈوں کی بارش کردی،منہ کالا کرنے کیلئےسیاسی بھی پھینکی

ن لیگی کارکنوں نے وزیراعظم کے مشیر شہبازگل پر انڈوں کی بارش کردی،منہ کالا کرنے کیلئےسیاسی بھی پھینکی

02:01 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پرانڈوں کی بارش کردی،منہ کالا کرنے کیلئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینکی، ایک خاتون نے شہبازگل پر جوتی بھی پھینکی،پولیس نے سیاہی پھینکنے والے شخص سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے آنے والے ڈاکٹر شہبازگل کو لیگی کارکنان نے گھیرے میں لے لیا اور کارکنان میں سے ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینک دی جسے پولیس نے فوری گرفتارکرلیا

 
جبکہ ایک دوسرے شخص نے انڈے مارے ۔ذرائع کے مطابق ایک خاتون نے معاون خصوصی پر جوتی پھینکی جبکہ دیگر خواتین ان کو جوتیاں دکھاتی نظر آئیں ۔پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی اور پولیس لیگی کارکنوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئی ۔میڈیا پر چلائی جانیوالی فوٹیج کے مطابق شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی ہوئی تھی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ مجھ پر حملے کی پہلے سے اطلاعات تھیں اور اس حوالے سے پہلے ہی میں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کردیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پہلے بھی ن لیگ کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی کہ کوئی ہمیں ایک تھپڑ مارے گا تو ہم دس ماریں گے تاہم خاندانی لوگ ایسی حرکتیں نہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ جو ہوسکتا ہے میرے ساتھ کرلو لیکن میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا،چند گھٹیا لوگوں کی جانب سے ایسی حرکتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھےہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔ مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں جب بھی عدالت بلائے گی ہمارے کمر میں درد نہیں ہوگی حاضر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں وٹس ایپ کال جاری کروں گا۔ وٹس ایپ کال میں پتہ چل جائے کون ٹکٹ کےلیے لڑ رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلےاپنےمؤقف سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔
 


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی