03:54 pm
حکومتی اتحادی پریزائیڈنگ افسر نے ہمارے جائز ووٹوں کو مسترد کیا،بلاول بھٹوزرداری

حکومتی اتحادی پریزائیڈنگ افسر نے ہمارے جائز ووٹوں کو مسترد کیا،بلاول بھٹوزرداری

03:54 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے ،حکومتی اتحادی پریزائیڈنگ افسر نے ہمارے جائز ووٹوں کو مسترد کردیااور اپنے امیدوار کو کرسی پر بیٹھا دیا ،کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی ملی اورحالیہ جو سینٹ کا الیکشن ہوا ہے اس میں بھی پی ڈی ایم نے بھرپو حصہ لیا
 
اور ہم کامیاب ہوئے اور سب سے زیادہ ووٹ ملے اور مخالف کو 48ووٹ ملے تاہم حکومتی اتحاد کا حصہ ہونیوالے پریزائیڈنگ افسر نے پی ڈی ایم کے سات جائز ووٹوں کو مسترد کیا اور اپنے امیدوار کو کرسی پر بیٹھا دیا ۔تاہم حقیقی جیت پی ڈی ایم کی تھی اور اخلاقی جیت بھی اس الیکشن میں پی ڈی ایم کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی اور ضمنی الیکشن میں بھی پی ڈی ایم نے حکومت کو بری طرح شکست دی ہے یہ بھی عوام جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہورہا ہے اور وہاں ہم آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں