05:19 pm
اپوزیشن کے بعد حکومت کا بھی بڑا مطالبہ ۔۔  الیکشن کمیشن  پر بداعتمادی کا اظہار۔۔چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ممبران سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کے بعد حکومت کا بھی بڑا مطالبہ ۔۔ الیکشن کمیشن آف پر بداعتمادی کا اظہار۔۔چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ممبران سے استعفیٰ کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق یہ بڑا مطالبہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے حکومت موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران مستعفی ہوں۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا، یہ قومی ادارہ نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کر رہا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے
 دستبردار ہو اور نیا الیکشن کمیشن بنے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ استعفیٰ دینا جمہوری طریقہ ہے۔ ایسا الیکشن کمیشن بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ عام انتخابات ڈھائی سال بعد ہوں گے۔ وقت آگیا ہے کہ لوگ جب الیکشن ہو تو کوئی سوال نہ اٹھائیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم ملک اور جمہوریت کے لیے بہترین تجاویز دے رہے ہیں۔ عمران خان نے کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر کو متعارف کروایا تھا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن بارے ہماری تجاویز کو مسترد کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سینیٹ کی سیٹ پر صاف ظاہر ہوا کہ اس میں کرپٹ پریکٹس اور لین دین ہوا۔ سندھ کا ایک وزیر کہہ رہا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔
 
تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی