05:55 pm
پوری قوم گواہ ہے مجھے جب نیب نے بلایا میں گئی دو مرتبہ جیل کاٹ چکی ہوں تیسری مرتبہ بھی چلی جاؤں گی۔ مریم نواز

پوری قوم گواہ ہے مجھے جب نیب نے بلایا میں گئی دو مرتبہ جیل کاٹ چکی ہوں تیسری مرتبہ بھی چلی جاؤں گی۔ مریم نواز

05:55 pm

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کاکام ہےکرپشن روکنا نیب کوایک پیسےکی کرپشن نہیں ملی تو رونا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک انتقام کا ادارہ ہے نیب نےہائیکورٹ میں میری ضمانت کیخلاف درخواست دی ہے ہائیکورٹ میں کہاگیابیانات دےرہی ہوں ضمانت مسترد کی جائےبیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کیسے مل گیا؟ سیاستدان ہوں سیاست تو کروں گی۔مریم نواز نے کہا کہ نیب نے مضحکہ خیز بیان دیا ہے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولاتحقیقات میں تعاون نہیں کررہی پوری قوم گواہ ہے مجھے جب نیب نے بلایا میں گئی دو مرتبہ جیل کاٹ چکی ہوں تیسری مرتبہ
 بھی چلی جاؤں گی۔انکا کہنا تھا کہ  میرےکامیاب جلسےہورہےتھےان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ریفرنس بنتاہےتو بنائیں لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں ناکام ہوگئے توعدلیہ کا کندھااستعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے اس طرح انتقامی کارروائی کی گئی تو ن لیگ خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھےضمانت مستردہونےکی دھمکیوں سےنہیں ڈراسکتے لوگوں کو نظر آرہا ہے آپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں نیب کویہی تکلیف ہےمیں آٹا،چینی چورکو چور کہہ رہی ہوں مہنگائی سےپسےعوام اورلاقانونیت کیخلاف بھی بولوں گی ان کی اقرباپروری اوراےٹی ایمز کےبارے میں بھی بولوں گی پاکستانی شہری ہوں آئین وقانون مجھےسیاست کاحق دیتاہے۔ مریم نواز بولی کہ سینیٹ سےبڑااسکینڈل کیمرالگاناہے آئین میں خفیہ ووٹ کاذکرہےخفیہ کیمرےکاذکر نہیں کیمرےکس نےلگائےکس کی اجازت اورکس کی سرپرستی میں لگے معاملہ عدالت لےجائیں گےانشاءاللہ یوسف رضاگیلانی جیت جائیں گے۔ کرونا تب آتا ہے جب حکومت مشکل میں ہوتی ہےورنہ کرونا حکومتی جلسوں میں نہیں،اپوزیشن جلسوں اور میٹنگ میں آتا ہے ویکسین آگئی ہے کرونا تو انشاءاللہ چلاجائےگا عمران خان کی ویکسین یہی ہے کہ عوام انہیں گھر بھیجے انشاءاللہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اسے گھر جانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مجھے باہر بھیجنے کا خواب پورا نہیں ہوگا ٹرے میں رکھ کرپاسپورٹ اورٹکٹ بھی دیں توکہوں گی اٹھاؤاورچلتےبنو۔ن لیگ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پاسداری کرے گی لانگ مارچ اور استعفے دونوں آپشن موجود ہے، مسلم لیگ ن لانگ مارچ سمیت ہرآپریشن کے لیے تیار ہے ن لیگ یاپی ڈی ایم حکومت کےساتھ مذاکرات نہیں کرےگی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے زندہ باد ہی رہے گا جاوید لطیف صاحب محب وطن پاکستانی ہیں جاوید لطیف کی حب الوطنی پرمجھے ذرا بھی شک نہیں جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف