10:20 am
مولانافضل الرحمن نے صبح صبح ہی نوازشریف کو فون ’’کھڑکا ‘‘دیا

مولانافضل الرحمن نے صبح صبح ہی نوازشریف کو فون ’’کھڑکا ‘‘دیا

10:20 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صبح صبح ہی نوازشریف کو فون کھڑکا دیا ،آصف زرداری اور مریم نواز کے درمیان اجلاس میں تلخ کلامی سے قائد (ن)لیگ کو آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے میاں نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کل کے پی ڈی ایم اجلاس میں آصف علی زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونیوالی تلخ کلامی ،پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل اور حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
 
گفتگو کے دوران میاں نوازشریف نے کہاکہ مجھے آصف علی زرداری کی باتوں سے شدید دکھ اور تکلیف پہنچی، ہم نے 90 کی دہائی کی سیاست کو دفن کرکے حقیقی جمہوریت کیلئے آگے بڑھے پھرایسی باتیں کیوں کی جارہی ہیں ؟اور الزام تراشی کیوں کی جارہی ہے ؟۔اس پر مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ مجھے خود کل کے اجلاس میں آصف علی زرداری کے غیر جمہوری رویے پر دکھ ہوا ۔تاہم پیپلزپارٹی نے ہم سے تھوڑا وقت مانگا ہے اور ہم ان کے جواب کا انتظار کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں