11:32 am
ڈسکہ ضمنی انتخاب: سرویز میں (ن) لیگ عوام کی پہلی پسند

ڈسکہ ضمنی انتخاب: سرویز میں (ن) لیگ عوام کی پہلی پسند

11:32 am

ڈسکہ (ویب ڈیسک )ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب سے متعلق سرویز میں مسلم لیگ (ن) عوام کی پہلی پسند کے طور پر سامنے آئی ہے۔ملک کی تین بڑی ریسرچ کمپنیز  گیلپ پاکستان، ایپسوس  اور پلس کنسلٹنٹ نے این اے 75 ڈسکہ کےمجموعی طور پر3 ہزار سے زائد ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔گیلپ پاکستان ، آئی پی ایس او ایس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں شماریاتی طور پر منتخب مجموری طورپر 3 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز سے کروائے گئے ۔سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن تمام جماعتوں کے مقابلے میں ووٹرز کی پسندیدگی میں سب سے آگے نظر آئی ۔گیلپ پاکستان کےسروے میں 36 فیصد ووٹرز نے دوبارہ ضمنی انتخاب

میں پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دینے کےلیے اپنی پہلی پسند کہا تو 32 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کوو وٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا جب کہ 4 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ ڈالنے کےلیے منتخب کیا، 18 فیصد نے کس جماعت کوووٹ دینا ہے اس بارے میں فی الحال فیصلہ نہ کرنے کا کہا، 3 فیصد نے ووٹ نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔آئی پی ایس او ایس کے سروے میں 45 فیصد ووٹرز ،پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کرتے نظر آئے ، 27 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا جب کہ 5 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان کوووٹ دینےکےلیے اپنی پسند کہا، سروے میں 18 فیصد نے فی الحال کس کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہ کرنے کا کہا جب کہ 4 فیصد نے ووٹ نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ادھر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ڈسکہ سے 52 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں دوبارہ ووٹ دینے کےلیے پسند کیا، 40 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا جب کہ 2 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان اور 1 فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں بات کی ۔پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 4 فیصد نے فی الحال کس جماعت کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہ کرنے کا کہا جب کہ 1 فیصد نے ضمنی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ ہونے کاکہا۔سروے کرنے والی تینوں بڑی ریسرچ کمپنیز این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کی پیش گوئی کررہی ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ کو حلقے کےکئی علاقوں میں ٹف ٹائم دینے کا بتایا جارہا ہے ۔سروے کے مطابق پی ٹی آئی ن لیگ کا ووٹ بینک کم کرنے میں بھی کامیاب ہوئی۔تینوں سرویز میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کے درمیان فرق دیکھا جائے تو گیلپ پاکستان کے سروے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان صرف 4 فیصد کا فرق نظر آیا لیکن آئی پی ایس او ایس میں 18 فیصد جب کہ پلس کنسلٹنٹ میں یہ فرق 12 فیصد کا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری