11:33 am
وزیراعظم نے دو روزہ نیشنل سکیورٹی کانفرنس کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے دو روزہ نیشنل سکیورٹی کانفرنس کا آغاز کردیا

11:33 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روزہ نیشنل سکیورٹی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ،کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا جو پہلے روز مہمان خصوصی تھے ۔جبکہ دوسرے روز کانفرنس میں مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہوں گے ۔معاون خصوصی معیدیوسف نے کانفرنس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مثبت پہلو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے حکومت کام کررہی ہے ۔عمران خان نے کانفرنس میں ڈائیلاگ میں شریک ایڈوائزری پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سکیورٹی کانفرنس کے انعقاد پر میں پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
 
،انہوں نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی پر ڈائیلاگ کی پاکستان کو بہت ضروری ہے ،نیشنل سکیورٹی میں ایسی ایسی چیزیں آتی ہیں جس کا کبھی میں نے سوچا بھی نہیں تھا ،کلائمنٹ چینج بھی اسی میں آتا ہے جس پر پچھلے پانچ چھ سال میں کوئی بات بھی نہیں کرتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں ،نائن الیون واقعہ کے بعد پاکستان جس طرح کے عذاب سے گزارا ہے وہ بہت مشکل وقت تھااور ہماری قوم کو سکیورٹی تھریٹ تھا اس دوران سکیورٹی فورسز نے بہت سی جانیں قربان کیں اور ملک کا دفاع کیا اور ملک میں قیام امن کیلئے بڑا اہم فریضہ سرانجام دیا ہم فوج کو جتنا سکیور کریں گے ہم اپنے ملک و افواج کو اتنا مضبوط بنائیں گے ۔ایک اور بہت بڑا مسئلہ ہے وہ ہے فوڈ سکیورٹی کا ہے جس تیزی سے ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اس حوالے سے ہمیں اپنے عوام کو غذائی تحفظ بھی فراہم کرنا ہو گا جو ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آبادی باقی ممالک سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے ،ہمارے ڈالر جو ملک سے باہر جاتے ہیں وہ زیادہ ہیں جبکہ بیرون ملک سے آنیوالے ڈالرز بہت کم ہیں یہ خسارہ ملک کی معیشت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے  اور اس کا کرنسی پر گہرا اثر پڑتا ہے اور روپے کی قدر کم ہوجاتی ہے جس کے باعث مہنگائی بڑھتی ہے ، پٹرول مہنگا ہو جاتا ہے ، گھی بڑھ جاتا ہے جب یہ ساری چیزیں جب مہنگی ہوتی ہیں تو اس کے نتیجے میں غربت بڑھ جاتی ہے جس میں تھوڑے امیر لوگ ہوں اور غریبوں کا سمندر ہو وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ،غربت کے خاتے کے حوالے سے چین کی مثال ہمارے ساتھ ہے ہماری سب سے زیادہ توجہ غریب کو اوپر لانے پر ہے اور ہمیں چین کی طرح غربت کے خاتمے کے لئے پلان بنانا ہو گا چین نے سات سو ملین لوگوں کو پچھلے تیس سالوں میں غربت کی لکیر سے اوپر اٹھایا اور غربت کے خاتمے سے ملک محفوظ ہوتا ہے یہ ہمارے لئے غربت سب سے بڑا چیلنج ہے ،سماجی تحفظ کے لئے ہم احساس پروگرام لائے  ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں ،اس پر ہمیں بہت کام کرنا ہے کہ ہم کیسے ہر گھر کو گندم سمیت اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چین سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں جبکہ افغانستان میں کافی عرصے سے امن کی امید ہے،ایران سے ہماری انرجی کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں ،ہمیں ایران کیساتھ بھی اپنا تعلقات مزید بہتر بنانا ہوں گے ،جب تک پاکستان کے اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہوتے اس وقت تک ملک مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا نہیں ہوسکتا اگر ہمسایہ ممالک کیساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک ہو جاتے ہیں تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا ، ہم افغانستان میں امن کے لئے کوششیں کررہے ہیں ،نئی امریکی انتظامیہ بھی افغانستان میں امن چاہتی ہے ۔بائیڈن انتظامیہ بھی سمجھتی ہے کہ افغانستان میں مزید جنگ کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کیساتھ معاملات حل کرنے کی بہت کوشش کی جن میں سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے ،ہم اس مسئلے کو کیسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے اس حوالے سے ہم نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی اور اس کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوشش کی ،اگر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جاتا ہے تو یہ پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے بہت بہتر ہے اور اس سے دونوں ملکوں کو بہت بڑا فائدہ ہو گا اور اس مسئلے کے حل سے جنوبی ایشیاء بھی محفوظ ہو جائے گا ،ہم مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن بھارت اس پر آنے کو تیار نہیں جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری