11:56 am
بلاول کا مولانا سے تلخ جملوں کاتبادلہ ،فضل الرحمان نے بھی حتمی جواب دیدیا،پی ڈی ایم اجلاس کی مزید تفصیلات نے کھلبلی مچادی

بلاول کا مولانا سے تلخ جملوں کاتبادلہ ،فضل الرحمان نے بھی حتمی جواب دیدیا،پی ڈی ایم اجلاس کی مزید تفصیلات نے کھلبلی مچادی

11:56 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلاول کا مولانا سے تلخ جملوں کاتبادلہ ،فضل الرحمان نے بھی حتمی جواب دیدیا،پی ڈی ایم اجلاس کی مزید تفصیلات نے کھلبلی مچادی تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کی مہم میں بڑی کامیابی کے ساتھ زرداری نے اپنے امیدوار کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے میدان میں اتار ا اور اسے سینیٹر بنوا دیاجبکہ گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنوانے کے لیے بھی آصف زرداری نے مکمل پلان بنا ڈالا مگر مبینہ طور پر ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بازی پلٹ دی جس سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گذشتہ روز پی ڈی ایم 
کے اجلاس میں آصف زرداری نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔پی ڈی ایم اجلاس میں زرداری نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں ہے، اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔ زرداری نے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا ہے۔اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔ آصف زرداری نے نواز شریف سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات سے متعلق پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔اجلاس کے اختتامی لمحات میں بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا۔بلاول بھٹو نے مولانا سے استفسار کیا کہ بتا دیں ہمیں پی ڈی ایم میں رکھنا ہے یا نہیں۔جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ خود فیصلہ کر کے ہمیں بتا دیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں زرداری اورن لیگ کی مرکزی نائب صدر اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہونے والی تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مولانا اور نواز شریف نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایسی گفتگو سے دکھ اور تکلیف پہنچی ، 90 کی دہائی کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھے تھے پھر الزام تراشی کیوں۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری