12:52 pm
شہبازشریف کی رہائی ۔۔ ان کے باہر آتے ہی کون اندر جانےوالاہے؟ایسا دعویٰ کہ کھلبلی مچادی،سیاسی گیما گیمی مزید بڑھنےوالی ہے؟

شہبازشریف کی رہائی ۔۔ ان کے باہر آتے ہی کون اندر جانےوالاہے؟ایسا دعویٰ کہ کھلبلی مچادی،سیاسی گیما گیمی مزید بڑھنےوالی ہے؟

12:52 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) پی ڈی ایم اتحاد غیر فطری تھا اس حوالے سے بہت سے دانشور کئی دنوں سے بحث کر رہے تھے اور یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں تھی کہ سبھی سیاسی جماعتوں کی الگ آئیڈیالوجی ہے اور سب کے منشور بھی الگ الگ ہیں۔سب سے بڑھ کر متضاد بات یہ تھی کہ یہ ساری پارٹیاں ماضی میں ایک دوسرے کی حریف رہی ہیں اور ایک دوسرے کو ملک چور اور غدار کے فتوؤں سے بھی نوازتی رہی ہیں اورآج جب انہوں نے عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے 
اکٹھ کیاتو یہ واضح تھا کہ زیادہ دیر یہ مختلف النظر سیاسی پارٹیاں اکٹھے نہیں رہ سکیں گی۔اور کچھ ایسا ہی ہمیں گذشتہ روز دیکھنے کو ملا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اطلاع ہے کہ شہباز شریف کے باہر آنے پر کوئی اور اندر چلا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس کے اندر جتنی گفتگو اور تلخی ہوئی،پانچ لیڈر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تھے۔میاں نواز شریف نے غصے میں ایک مرتبہ لائن آف کر دی۔مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کو امید نہیں تھی کہ ایسا ہو گا۔جب نواز شریف کی وطن واپسی کی بات کی گئی تو نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری صاحب میری وطن واپسی سے پہلے آپ فائنل کر لیں کہ آپ کس کے ساتھ ہیں۔پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے۔وہ سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت ہے وہ کیوں استفعے دے گی۔آج اسلا آباد ، لاہور میں جمعرات کے باہر آنے پر کوئی اور اندر چلا جائے گا۔24 گھنٹے یا دو دون بعد بلاول بھٹو اور مریم نواز کے مابین ملاقات بھی ہو سکتی ہے، بلالو بھٹو مریم نواز کو رام کرنے کی کوشش کریں گے۔جب کہ معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کر کے ا ور بیماری کا بہانہ کر کے ملک سے بھاگ گیا ہو جسے عدالتوں سے اس بات بلکہ شرط پر انسانی ہمدردی کی بنا پر ریلیف ملا ہو کہ وہ اپنے علاج کے بعد ملک واپس آ جائیں گے مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ واپس نہ آئیں تو آج آصف علی زرداری کے بلانے پر کیونکر واپس آئیں گے۔آصف زرداری نے ترپ کی چال چل دی ہے کہ نہ تو میاں نواز شریف واپس آئیں گے اور نہ ہی لانگ مارچ شروع ہو گا۔کیونکہ آصف علی زرادری نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے لہٰذا اب وہ اپنے مزے کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ حکومت مخالف اس تحریک کا انجام کیا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری