02:40 pm
نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو 24گھنٹوں میں خصوصی اجازت نامہ جاری کردینگے، شیخ رشید

نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو 24گھنٹوں میں خصوصی اجازت نامہ جاری کردینگے، شیخ رشید

02:40 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نوازشریف ملک واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے 24 گھنٹے میں خصوصی اجازت نامہ جاری کریں گے ، پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فضل الرحمان کو کہا تھا کہ آپ کے ساتھ ہاتھ ہو گا ،پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیاہے ، یہ چھ ماہ سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، ن لیگ میں دو سیاسی سوچ کے گروپ ہیں ، چھ ماہ میں پی ڈی ایم نے ملک کا کوئی کونہ نہیں چھوڑاہے
 
جہاں جلسہ نہ کیا ہو ، کورونا کی وجہ سے وزیراعظم نے جلسے منسوخ کیے ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے اپنے پاسپورٹ کی خود تجدید نہیں کروائی اور اب نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا ، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے 24 گھنٹوں میں خصوصی اجازت نامہ جاری کریں گے جس سے وہ صر ف پاکستان آ سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کئی برسوں سے تعینات افسروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں ، وزارت داخلہ نے کسی کے کام میں رکاوٹ نہیں کھڑی ہے ،اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ اسمبلیوں میں آئیں اور اصلاحات کریں ، عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیاہے ۔

تازہ ترین خبریں